Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

شوہر نے مہمانوں کے لیے قہوہ بنانے کے بجائے پب جی کھیلنے پر بیوی کی پٹائی کردی

By Akhtar Rasool
جولائی 27, 2021 2 Min Read
0

ریاض : سعودی عرب میں شوہر نے مہمانوں کے لیے قہوہ بنانے کے بجائے پب جی کھیلنے پر بیوی کی پٹائی کر دی، جس پر پب جی کھیلنے کی شوقین بیوی نے عدالت سے رجوع کر لیا

کسی بھی خاندان میں معمولی جھگڑے ہوتے ہی رہتے ہیں اور ان کی وجوہات بھی خاصی غیر اہم ہوتی ہیں تاہم جدید دور میں فارغ اوقات اور دلچسپی کے لیے نت نئے آلات آنے سے جھگڑوں کی وجہ اور نوعیت بھی ’’ماڈرن زدہ‘‘ ہوگئی ہے

آن لائن گیم کھیلنے کا جنون کسی نشے سے کم نہیں یہی وجہ ہے اس عادت کے ہاتھوں کئی قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے اور رشتوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ سعودی عرب کے ایک گاؤں میں پیش آیا ہے

عید الاضحٰی پر شوہر کے عزیر رشتہ دار ان سے ملنے آئے جن کے لیے قہوہ بنانے کا کہہ کر وہ مہمان خانے چلے گئے لیکن ادھر خاتون خانہ پب جی کھیلنے میں مگن رہیں اور قہوہ بنانا بھول گئیں۔ دوست مذہبی تہوار کے روز بنا کسی خاطر مدارت کے واپس لوٹ گئے، یہ بات عربوں کے مہمان نواز معاشرے کے اعتبار سے معیوب ہونے کی وجہ سے شوہر کو کافی گراں گزری

رشتہ داروں کے یوں چلے جانے پر شوہر اور بیوی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور شوہر نے بیوی کی پٹائی کردی جس پر پب جی کی دلدادہ بیوی عدالت پہنچ گئی اور عرضی جمع کرائی کہ شوہر مجھے پب جی کھیلنے سے منع کرتے ہیں جب کہ میں اپنی تمام گھریلو ذمہ داریاں پوری کرتی ہوں

عدالت نے خاتون کی عرضی کو خارج کردیا اور جوڑے کو مصالحتی کمیٹی سے رجوع کرنے کا حکم دیا.

Tags:

PUBGSaudi Arabia
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بھارت کی دو ریاستوں کے سیکیورٹی اہلکار آپس میں لڑ پڑے، 6 اہلکار ہلاک

Next

اسمارٹ فون چھیننے پر بچہ اپنے باپ کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme