ارباب غلام رحیم متحرک ، سندھ میں سیاسی رابطے شروع کردیئے

نیوز ڈیسک

کراچی : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے سندھ میں تحریک انصاف کو متحرک کرنے کے لیے سیاسی رابطے شروع کردیے ہیں، ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی

انہوں نے سندھ ایکشن کمیٹی کے کنوینر اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ سے سندھ میں سیاسی تبدیلی کے لیے اہم ملاقات کی ہے

سید جلال محمود شاہ کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ارباب غلام رحیم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم جب چاہیں سندھ آئیں گے، اٹھارویں ترمیم کا یہ مطلب نہیں کہ صوبے مادر پدر آزاد ہوں

انہوں نے کہا کہ سندھ میں تبدیلی کے لئے ہم خیال جماعتوں سے رابطہ کروں گا، تحریک انصاف کو سندھ میں منظم کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہےاور سندھ میں جو وفاقی ادارے بات نہیں سنتے ان کو بھی ٹھیک کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے

انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ سے میری صلح ہوچکی ہے، مجھے معاون خصوصی انہیں کی ایڈوائس پر بنایا گیا ہے. مجھے جی ڈی اے سے بھی کوئی شکایت نہیں‘ جلد پیر صاحب پگارا سے ملاقات کروں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close