پانچویں جماعت تک یکساں نصاب اگست  سے رائج ہوجائے گا، شفقت محمود

ویب ڈیسک

اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تمام تدریسی عملہ کے لئے کرونا ویکسینیشن لازمی ہے، انہوں نے یہ بات قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے سوال پر تحریری جواب میں بتائی

اپنے تحریری جواب میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں پری ون سے پانچویں جماعت کے لئے یکساں نصابِ تعلیم اگست 2021 سے رائج ہو جائے گا

انہوں نے کہا کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کے لئے یکساں نصاب تعلیم تعلیمی سال 23-2022 ، جبکہ نویں سے بارہویں جماعت کے لئے 24-2023 سے رائج ہو گا

معاون خصوصی تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام 27 ملین گھرانوں کی مدد کر رہا ہے.

انہوں نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت جنوری 2020 سے سہ ماہی وظیفہ پانچ ہزار سے بڑھا کر چھ ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جب کہ اس سے استفادہ کرنی ے والوں کی تعداد پچاس لاکھ ہے، جسے بڑھا کر اسی لاکھ کیا جا ئے گا

وزیر آئی ٹی امین الحق نے بتایا کہ آئی ٹی کی برآ مدات میں گزشتہ سال کی نسبت 44 فیصد اضافہ ہوا ہے

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ حکومت سرکاری ٹی وی اور ریڈیو میں اصلاحات کے لئے اقدامات کر رہی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close