Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

امریکا کا روس کے چوبیس سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

By Akhtar Rasool
اگست 3, 2021 2 Min Read
0

واشنگٹن : امریکا نے روس کے چوبیس سفارت کاروں کے ویزوں کی تجدید سے انکار کرتے ہوئے انہیں تین ستمبر تک ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے سفیر اناتولی آنتونوف نے بتایا کہ چوبیس سفارت کاروں کو ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد تین ستمبر تک امریکا چھوڑنے کا کہا گیا ہے

برطانوی میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں  امریکا میں روس کے سفیر اناتولی آنتونوف نے مزید بتایا کہ تقریباً تمام ہی سفارت کار کسی متبادل کے بغیر امریکا سے واپس وطن جانے پر مجبور ہوگئے ہیں

روسی سفیر نے امریکی اقدام کو جوابی کارروائی سے تعبیر کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا بلا جواز امتیاز برت رہا ہے، اچانک ہی ویزے کے اجرا کے عمل کو سخت بنا دیا گیا ہے

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے روسی سفیر کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ یہ انتقامی کارروائی ہے اور نہ ہی اس میں کچھ نیا ہے۔ روسیوں کو تین سال بعد ویزوں کی مدت میں توسیع کے لیے درخواست دینی ہوتی ہے جن پر جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ کیا جاتا ہے

تاہم امریکی ترجمان نے یہ واضح نہیں کیا کہ چوبیس سفارت کاروں کی ویزوں کی تجدید کے لیے درخواستوں میں ایسا کیا تھا کہ سب ہی درخواستیں ایک ساتھ مسترد کردی گئیں

واضح رہے کہ امریکا اور روس کے درمیان کشیدگی کا سلسلہ کافی برسوں سے جاری ہے تاہم نئے امریکی صدر جوبائیڈن کی 16 جون کو روسی صدر ولادی میر پوتن سے ملاقات کی تھی جس کے بعد یہ تاثر ابھرا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں کمی آئے گی ، لیکن حالیہ امریکی اقدام نے اس تاثر کو غلط ثابت کر دیا ہے.

Tags:

EmbassyRussiaUSA
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

1857 کی جنگ آزادی میں کراچی کا کردار (تیسری اور آخری قسط)

Next

”ہمارا سیارہ زمین خطرے میں ہے“ 14000 سائنسدانوں نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme