Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کون سے اینڈرائڈ فون 27 ستمبر کے بعد گوگل سروسز سے محروم ہوجائیں گے؟

By Akhtar Rasool
اگست 3, 2021 3 Min Read
0

کیا آپ اب بھی کئی برس پرانا اینڈرائڈ اسمارٹ فون استعمال کررہے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو آپ کے لیے ایک بری خبر ہے، کیونکہ بہت جلد آپ اپنے فون سے گوگل اکاؤنٹ پر سائن ان نہیں ہوسکیں گے

تفصیلات کے مطابق ‘دی ورج’ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 27 ستمبر سے اینڈرائڈ سافٹ ویئر تیار کرنے والی امریکی کمپنی گوگل کی جانب سے اینڈرائڈ 2.3.7 (جنجر بریڈ کا فائنل ورژن) یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز پر گوگل کی جانب سے گوگل اکاؤنٹ پر سائن ان کی اجازت نہیں دی جائے گی

گوگل نے سیکیورٹی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے 27 ستمبر 2021 سے اینڈرائڈ 2.3.7  (جنجر بریڈ) یا اس سے پرانے ورژن پر گوگل سائن اپ ڈراپ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے یعنی آپ اپنے فون کے ذریعے جی میل، گوگل میپس، یو ٹیوب اور دیگر گوگل ایپلی کیشن سے لطف اٹھانے سے محروم رہیں گے البتہ میسج اور کال کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گوگل کی جانب سے یہ فیصلہ سیکیورٹی صورتحال کو بہتر کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی صارف کو پرانے سافٹ ویئر استعمال کرتے ہوئے اپنے گوگل اکاؤنٹ سے ہاتھ نہ دھونا پڑجائے کیونکہ دس سال پرُانے ورژن سے کئی گنا محفوظ نئے سافٹ ویئر  ورژن موجود ہیں

گوگل نے صارفین پر زور دیا ہے کہ اگر ان کے پاس سہولت موجود ہے تو وہ اینڈرائڈ کے تازہ ترین ورژن کو اپنے فون پر ڈاؤن لوڈ کرلیں تاکہ گوگل کی سروسز سے لطف اندوز ہوتے رہیں بصورت دیگر 27 ستمبر کے بعد انہیں جی میل اور یوٹیوب جیسی ایپس پر پاس ورڈ اور لاگ ان کے Errors نظر آئیں گے

اینڈرائڈ سافٹ ویئر ورژن  3 (ہنی کامب) اور 4 (آئس کریم سینڈوچ) کو 10 سال قبل لانچ کیا گیا تھا البتہ یہ سافٹ ویئر اب بھی استعمال کے لائق ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ اینڈرائڈ کے نصف سے زیادہ صارفین کو  پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ بیشتر افراد نئے ورژن پر مبنی اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز استعمال کرتے ہیں

گوگل کے سپورٹ ڈاکومنٹ کے مطابق صارفین کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے طور پر 27 ستمبر سے اینڈرائڈ 2.3.7 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والی ڈوائسز پر سائن ان کی اجازت نہیں دی جائے گی

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 27 ستمبر کے بعد جب صارفین ان ڈیوائسز پر جی میل یوٹیوب اور میپس پر سائن ان ہوں گے تو ان کو یوزر نیم یا پاس ورڈ ایررز کا سامنا ہوگا

یاد رہے کہ اینڈرائڈ 2.3.7 آپریٹنگ سسٹم  لگ بھگ دس سال قبل جاری کیا گیا تھا، لہٰذا یہ کہنا مشکل ہے کہ گوگل کی جانب سے کی جانے والی اس تبدیلی کے اقدام سے کتنی ڈیوائسز متاثر ہوں گی

ایک اندازے کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں تین ارب سے زیادہ اینڈرائڈ ڈیوائسز کام کررہی ہیں، یقیناً کافی افراد پر اس تبدیلی کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں

تو اگر آپ کے پاس اس آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والا فون ہے تو 27 ستمبر تک ان پر گوگل سروسز کو استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اس کے بعد گوگل سروسز سے محروم ہوجائیں گے، جبکہ اینڈرائڈ 3.0 (ہنی کومب) پر گوگل اکاؤنٹس کام کرتے رہیں گے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

فیس بک ڈیٹا لیک: آپ کیسے جان سکتے ہیں آپ کا ڈیٹا لیک ہوا ہے یا نہیں؟

Next

لاڑکانہ کے انوکھے خاندان کا نام گنیز بک میں شامل

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme