آپ لوگ جامشورو میں بادشاہ بنے ہوئے ہیں، ڈی سی پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کریں گے، ہائی کورٹ

نیوز ڈیسک

کراچی : سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں جسٹس فہیم احمد صدیقی پر مشتمل ڈویڑنل بینچ نےتوہین عدالت کی درخواست کی

دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہماری زمینوں پر قبضہ کروایا گیا، معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت اور سپریم کورٹ نے کسی بھی کارروائی سے ڈی سی کو روکا ہوا ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے

اس پر عدالت نے اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر سے استفسار کیا کہ کہاں ہیں ڈی سی جامشورو؟ اے ڈی سی نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کو کووڈ ہوا ہے

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہاں ہے کووڈ رپورٹ، ہمیں دکھائیں، آپ لوگ جامشورو میں بادشاہ بنے ہوئے ہیں، آپ کیا سمجھ رہے ہیں عدالتیں بند ہیں؟ اگلی تاریخ پر ڈی سی جامشورو ہر حال میں کووڈ سرٹیفکیٹ بنا کر پیش ہوں، ہمیں معلوم ہے کہیں سے بھی سرٹیفیکیٹ بنا لیں گے لیکن ہم اس کی تصدیق کریں گے اور ڈی سی پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کریں گے

عدالت نے ڈی سی جامشورو کو 25 اگست کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close