آئکن آف دا سیز: ٹائٹینک سے بھی 5 گنا بڑا، مسافر بردار بحری جہاز مکمل ہو گیا
دنیا پرتعیش اور بڑے بحری جہاز کے حوالے سے ایک صدی سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود اب تک سمندر میں غرق ٹائٹینک کے سحر میں گرفتار ہے لیکن اب ٹائٹینک سے بھی پانچ گنا بڑا دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز تیار ہو گیا ہے، جس میں مجموعی طور پر 8 ہزار…
غیر معمولی یادداشت والا شخص (سوئس ادب سے منتخب افسانہ)
میں ایک شخص کو جانتا تھا، جسے سارا ٹائم ٹیبل زبانی یاد تھا۔ کیونکہ واحد شے جو اس کی خوشی کا سبب تھی، وہ ریل گاڑی تھی۔ وہ اپنا وقت ریلوے اسٹیشن پر گاڑیوں کو آتے اور جاتے ہوئے دیکھنے میں گزارا کرتا تھا۔ وہ حیرت بھری نظروں سے ڈبوں، انجنوں کی طاقت اور پہیوں…
قوموں میں احساس کمتری کیسے پیدا ہوتا ہے؟
شکست قوم میں احساس کمتری پیدا کرتی ہے اور ان میں آزادی کی خواہش ہی دم توڑ دیتی ہے۔ یہ احساس اس وقت اور بڑھ جاتا ہے، جب بیرونی قوتوں کے ساتھ مل کر موقع پرست عناصر اپنی ہی قوم کو سماجی کمتری میں رکھنے پر زور دیتے ہیں جب حملہ آور کسی قوم کو…
سندھ سلطنت: سندھو کی کہانی، اسی کی زبانی (قسط22)
ہم اسکردو پہنچے ہیں۔ اس کی اہمیت کے ٹو چوٹی کو سر کرنے کی خواہش لئے دنیا بھر سے آنے والے کوہ پیماؤں یا دلکش جنت نظیر شنگریلا جھیل کی بدولت ہے۔ اسے تبت خورد بھی کہتے ہیں۔ پہاڑوں کے بیچ پیالہ نما جگہ، ماضی کی یہ اہم بستی بلتستان کا صدر مقام اور آج…
جب بانس پر کٹا ہوا سر لہرانا اعزاز تھا؛ ناگالینڈ کے 90 سالہ نوکھو اور کونیاک قبیلے کی کہانی
نوکھو کونیاک کی عمر نوے سال ہے۔ اب وہ بمشکل چند فٹ کے فاصلے تک ہی دیکھ سکتے ہیں، لیکن انہی آنکھوں سے کبھی انہوں نے وہ مناظر بھی دیکھے ہیں، جب ان کا قبیلہ دشمنوں کے سر بانسوں پر لہراتے ہوئے فتح کے شادیانے بجاتا اپنے گاؤں واپس لوٹتا تھا نوکھو کا تعلق…
بلوچستان: کالعدم تنظیمیں، کوئلے کا کاروبار اور ہرنائی عوامی تحریک۔۔ معاملہ کیا ہے؟
بلوچستان کے علاقے ہرنائی کے عوام، سیاسی اور سماجی شخصیات اور قبائلی معتبرین کا کہنا ہے کہ کوئلے کے ٹرکوں کو جلانے کے بڑھتے واقعات اور بدامنی کے خلاف انہوں نے ہرنائی عوامی تحریک کا آغاز کیا ہے۔ اس تحریک کے تحت ضلع میں ہڑتالیں اور مظاہرے کر کے معاملے کو…
امریکہ شہریت حاصل کرنے کے لیے کون سی نئی شرائط عائد کر رہا ہے؟
اطلاعات ہیں کہ امریکہ میں شہریت حاصل کرنے کے ٹیسٹ میں تبدیلی کی جا رہی ہے اور اگلے سال اس پر عمل درآمد ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے ’امریکی سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز‘ نے کہا ہے کہ ان مجوزہ تبدیلیوں کے تحت نئے ٹیسٹ میں انگلش بول چال کے ایک سیکشن اور شہریت…
بھارت کا بھرت، جو دنیا کا سب سے ’امیر کروڑ پتی بھکاری‘ ہے!
سڑکوں پر، بس، ٹرین یا کسی اور جگہ بھکاری کو دیکھنا ترقی پذیر ممالک میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اور اکثر ہم انہیں بدقسمت لوگوں کے طور پر دیکھتے ہیں، جو دوسروں کی مدد سے اپنی روزمرہ کی روٹی کا بندوست کرتے ہیں جس طرح ہمارے ہاں بھکاریوں کا نظر آنا نئی بات…