بلوچستان میں طاقتور زلزلے کی پیشنگوئی خوف اور بحث کا باعث بن گئی۔۔ معاملہ کیا ہے؟
نیدر لینڈز کے تحقیقی ادارے سولر سسٹم جیومیٹری سروے نے پیشنگوئی کی ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن کی فالٹ لائن میں لرزش پیدا ہوئی ہے، لہٰذا آئندہ دو روز میں یہاں ایسا زلزلہ آ سکتا ہے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ یا اس سے زیادہ ہو سکتی ہے پیر…
گردے کی غیرقانونی پیوندکاری میں ملوث ڈاکٹر قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے ’ٹیسٹ کیس‘ بن گیا
گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری میں ملوث بدنام زمانہ سرجن فواد ممتاز نظامِ انصاف اور قانون نافذ کرنے والے اداروں بالخصوص پنجاب پولیس کے لیے ایک ’ٹیسٹ کیس‘ بن گیا ہے، جسے لاہور پولیس نے چند روز قبل حراست سے فرار ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار کیا رپورٹ کے مطابق…
پاکستان میں انسانی حقوق کے کارکنان حکومتی نشانے پر۔۔ اقوم متحدہ کی رپورٹ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کی طرف سے پیش کردہ اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان ان چالیس ممالک میں شامل ہے، جہاں 220 افراد اور انسانی حقوق کی 25 سے زائد تنظیموں کو اقوامِ متحدہ سے تعاون کرنے پر دھمکیوں اور انتقام کا سامنا ہے۔ جبری…
بلوچی ’سواس‘ ، اسپین میں دریافت ہونے والے ’چھ ہزار سال پرانے‘ گھاس سے بنے جوتے اور جوتے پہننے کی تاریخ
مغربی ملک اسپین کے جنوب میں سائنسدانوں نے ایسے جوتے دریافت کیے ہیں، جن کے بارے میں ان کا ماننا ہے کہ وہ یورپ کی جوتوں کی سب سے قدیم جوڑی ہے۔ انہیں یہ جوتے غاروں کے ایک ایسے سلسلے سے ملے، جہاں چمگادڑوں کا بسیرا تھا اندلس میں کیوا ڈی لوس مرسیلاگوس یا…
زندگی کے شجر کی پوری کی پوری شاخیں جھڑ رہی ہیں۔۔ ماہرین کی تنبیہ
آپ نے شیخ چلّی کا وہ قصہ تو ضرور پڑھا ہوگا، جس کے مطابق وہ درخت کی جس ٹہنی پر بیٹھا ہے، اسی کو کاٹ رہا ہے۔۔ تب آپ یقیناً اس پر ہنس دیے ہونگے، لیکن اب رونے کا مقام ہے کہ آج کا انسان شیخ چلی بن چکا ہے، وہ جس شجرِ حیات پر…
اب بادل ’پلاسٹک کی بارش‘ برسا رہے ہیں: تحقیق
جاپان میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق اب بادلوں میں خوردبین سے دکھائی دینے والے پلاسٹک کے ذرات پائے جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں ’پلاسٹک کی بارش‘ ہو رہی ہے خیال کیا جارہا ہے کہ پلاسٹک کے یہ چھوٹے ذرّات آب و ہوا کو متاثر کر رہے ہیں، جن کو سائنسدان ابھی…
سندھ انڈیجینس رائٹس الائنس کے زیر اہتمام گڈاپ کے کاشتکاروں کا منظم قانونی جدوجہد کا اعلان
سندھ انڈیجینئس رائیٹس الائینس کے زیر اہتمام ملیر کے آبادگاروں کے اجلاس کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز بادام باغ کونکر گبول اسٹاپ گڈاپ میں علاقے کے آبادگاروں اور کاشتکاروں کی ایک عوامی سماعت کا انعقاد کیا گیا، جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شریک…
محبت کے جذبے کے بارے میں نئی تحقیق کیا کہتی ہے؟
محققین نے انسانی جسم اور اس سے جُڑے جذبات کا ایک ایسا نقشہ کھینچنے کی کوشش کی ہے، کہ جو محبت کے مختلف پہلوؤں اور جسم اور دماغ پر اُن کی شدت کے بارے میں بتاتا ہے فن لینڈ کی آلٹو یونیورسٹی کے محققین نے اس نقشے کو بنانے کے لیے سینکڑوں افراد پر کیے…