مہنگائی سے متعلق سوال پر بائیڈن نے صحافی کو گالی دے دی

ویب ڈیسک

واشنگٹن – امریکا کے صدر جو بائیڈن نے پیر کو وائٹ ہاؤس میں ایک اجلاس کے دوران مہنگائی کے حوالے سے سوال پوچھنے پر فوکس نیوز کے صحافی کو گالی دے دی

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق صدر جو بائیڈن وائٹ ہاؤس میں اپنی مسابقتی کونسل کے اجلاس کے لیے موجود تھے، جو قوانین و ضوابط کو نافذ یا تبدیل کرنے کی ذمہ دار ہے تاکہ صارفین کو زیادہ قیمتوں سے نمٹنے میں مدد مل سکے

اس موقع پر کمرے میں موجود میڈیا نمائندوں نے کئی سوالات اٹھائے

جب صحافی اجلاس کے بعد باہر نکل رہے تھے، تو کنزرویٹو پارٹی کے پسندیدہ چینل فاکس نیوز کے نمائندے پیٹر ڈوسی نے صدر بائیڈن سے پوچھا کہ ’کیا آپ کے خیال میں وسط مدتی انتخابات سے پہلے مہنگائی ایک سیاسی مسئلہ ہے؟‘

جس کے جواب میں ڈیموکریٹک رہنما، جو مائیکروفون آن ہونے سے ممکنہ طور پر آگاہ نہیں تھے، نے مہنگائی سے متعلق سنجیدہ سوال کو مذاق میں ٹالتے ہوئے کہا کہ ”مہنگائی بڑا اثاثہ ہے، مزید مہنگائی“

پھر انہوں نے اپنا سر ہلایا اور ہلکی آواز میں بڑبڑاتے ہوئے صحافی کو ’بیوقوف‘ کہا اور ایک انتہائی نازیبا لفظ سے پکارا

اے ایف پی کے مطابق امریکا میں اس وقت مہنگائی تقریباً چالیس برس کی بلند ترین سطح پر ہے اور اس نے صدر بائیڈن کی عوامی مقبولیت کو نقصان پہنچایا ہے

صدر بائیڈن کے الفاظ ان کے سامنے موجود مائیکروفون کے ذریعے رکارڈ ہوگئے۔ وہ ممکنہ طور پر بے خبر تھے کہ مائیک آن ہے

اس وقت کمرے میں موجود صحافی کا کہنا تھا کہ ’شور کے باعث میں سن نہیں سکا کہ صدر جو بائیڈن نے کیا کہا‘۔

تاہم انہوں نے کہا کہ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ فاکس کے پیٹر ڈوسی کے مہنگائی کے بارے میں پوچھے جانے پر صدر جو بائیڈن کیسا محسوس کرتے ہیں، تو وہ آپ کی توجہ اس تقریب کی وڈیو کی طرف مبذول کرائیں گے

بعد ازاں صحافی ڈوسی پیٹر نے فاکس پر دیے گئے انٹرویو میں اس واقعے سے متعلق پوچھے جانے پر بات نہیں کی

انہوں نے ہنستے اور بے نیازی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تک کسی نے اس بارے میں حقیقت کو جانچنے کی کوشش نہیں کی

جو بائیڈن کی سب سے بڑی محافظ، خاتون اول جل بائیڈن
ڈوسی نے فاکس نیوز کی شان ہینٹی کو بتایا کہ صدر بائیڈن نے انہیں ایک گھنٹے کے اندر فون کیا اور کہا: ’دوست، یہ کوئی ذاتی بات نہیں ہے۔‘

واضح رہے کہ پیٹر ڈوسی کا چینل فاکس نیوز صدر بائیڈن کی پالیسیوں پر مسلسل تنقید کرتا رہا ہے

گذشتہ ہفتے ایک نیوز کانفرنس میں بائیڈن نے پیٹر ڈوسی سے طنزیہ انداز میں کہا تھا: ’آپ ہمیشہ مجھ سے اچھے سوالات پوچھتے ہیں۔‘

جس پر ڈوسی نے جواب دیا تھا: ’میرے پاس ایک مکمل پلندہ بھرا ہوا ہے۔‘

تاہم صدر بائیڈن نے کہا: ’میں جانتا ہوں کہ آپ کرتے ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی میرے لیے بہت زیادہ معنی نہیں رکھتا ہے۔‘

اس سے قبل کہ معاملے پر جو بائیڈن کو اپنی غلطی کا احساس ہوتا، وائٹ ہاوس نے جلد بازی کرتے ہوئے ایونٹ کی پریس ریلیز جاری کردی

شاید اس دفعہ وائٹ ہاؤس کو اس معاملے کو اپنانے میں کوئی عار اور پریشانی محسوس نہیں ہوئی اور اس نے پروگرام کے جاری کردہ اپنے ٹرانسکرپٹ میں بھی اس واقعے کو گفتگو کے ساتھ شامل کردیا، جس کے ساتھ یہ واقعہ سرکاری تاریخ کا حصہ بن گیا ہے

اخبار نیویارک ٹائمز کی وائٹ ہاؤس میں نمائندہ صحافی کیٹی روجرز کا اس معاملے پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ٹرانسکرپٹ کا اسکرین شاٹ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ٹرانسکرپٹ کچھ خاص ہے‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close