Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

آئس لینڈ، جہاں پانی بھی ایک دوا ہے..

By Akhtar Rasool
دسمبر 28, 2021 2 Min Read
0

بلوم برگ – یورپی ملک آئس لینڈ میں ہاٹ ٹبز، سواناز اور آؤٹ ڈور سوئمنگ پولز اتنے ہی عام ہیں، جتنا کہ امریکہ میں میک ڈونلڈ کے بورڈز، جس کی ایک خاص وجہ ہے

امریکی میگزین ہیلتھ لائن کے تازہ شمارے میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق آئس لینڈ میں رہنے والوں کا شمار سب سے زیادہ صحت مند اور خوشحال لوگوں میں ہوتا ہے

بلوم برگ ہیلتھ انڈکس کے مطابق آئس لینڈ دنیا کا دوسرا صحت مند ملک ہے۔
آئس لینڈ میں شاید ہی کوئی شخص ہوگا جو اپنی زندگی سے خوش نہ ہو۔ یہاں کے رہنے والوں کو نہ صرف مثبت سوچ کا مالک گردانا جاتا ہے، بلکہ وہ جسمانی طور بھی چست اور فٹ سمجھے جاتے ہیں

یہاں کی ایک خاص بات یہ ہے کہ آئسلینڈ کے باشندوں کی زندگی پانی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ یعنی پانی قدرتی طور پر ہر شخص کی زندگی کا حصہ ہے

کسی بھی ریٹائرڈ شخص کی صبح کی روٹین میں مقامی واٹر پول میں  بیٹھنا ضرور شامل ہوتا ہے، جہاں وہ تروتازہ ہوا میں سانس لینے کے علاوہ زندگی اور دیگر معاملات پر گفتگو بھی کرتے ہیں

اگر آئس لینڈ میں کبھی سفر کرنے کا موقع ملے تو بوتل والے ’منرل واٹر‘ کی ڈیمانڈ کبھی نہ کریں بلکہ نلکے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کو ترجیح دیں

جنوب مغربی آئس لینڈ میں ’بلیو لگون‘ کے نام سے ایک مقام انتہائی مشہور ہے، جو صحت کے نقطہ نظر سے بھی اہمیت کا حامل ہے

اس لگون کا پانی نہ صرف قدرتی طور پر گرم ہے، بلکہ اس میں موجود معدنیات صحت بخش سمجھی جاتی ہیں

آئس لینڈ کے شہریوں کی زندگی میں پانی کی اہمیت کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ یہاں پانی کو دوا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے

امریکا کے سابق صدر فرینکلن روزویلٹ میں جب پولیو کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوئیں، تو انہوں نے بھی پانی کا سہارا لیتے ہوئے گرم پانی کے چشموں کا باقاعدگی سے دورہ شروع کیا تھا

برطانوی یونیورسٹی کے ایک پروفیسر ڈاکٹر کرسٹف نے 2018ع میں پانی کے دوا کے طور پر استعمال سے متعلق ایک تحقیق شروع کی

تحقیق سے معلوم ہوا کہ گرم پانی میں بیٹھنے یا تیرنے سے جسم میں خون کا بہاؤ بہتر ہوتا ہے اور وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ ذہنی صحت میں بھی بہتری آتی ہے

ڈاکٹر کرسٹف کے مطابق ”گرم پانی سے خون کی شریانیں کھلتی ہیں، جس سے دل بھی بہتر انداز میں کام کرتا ہے۔“

جبکہ گرم پانی میں بیٹھنے سے جلد کی بیماریوں سے بھی آرام ملتا ہے

آئس لینڈ کے اسکائی لگون نامی سپا کی مینیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ سینکڑوں برسوں سے یہاں کی کمیونٹی گرم پانی کے پولز کا استعمال کر رہی ہے، جہاں لوگ نہ صرف گرم پانی میں بیٹھنے کا مزہ لیتے ہیں، بلکہ اکھٹے مل بیٹھ کر زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال بھی کرتے ہیں۔

Tags:

Daily Routine Ice Land PeopleIce LandLagoon Ice Land
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ماں کے پیٹ میں بچے کی کامیاب سرجری کا انوکھا کارنامہ

Next

خبر یہ ہے : ”کتوں کے سامنے عورت نے عورت کو کاٹ لیا!“

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme