Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

خبر یہ ہے : ”کتوں کے سامنے عورت نے عورت کو کاٹ لیا!“

By Akhtar Rasool
دسمبر 28, 2021 2 Min Read
0

تھیورنگیا – جرمنی میں دو خواتین کے مابین پالتو کتوں کی تربیت کے موضوع پر شروع ہونے والی بحث باقاعدہ لڑائی کی شکل اختیار کر گئی

پولیس کے مطابق اس لڑائی میں ایک عورت نے دوسری عورت کو کاٹ لیا اور اس دوران اُن کے ’’کتے دیکھتے ہی رہ گئے۔‘‘

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ چوبیس دسمبر کو مشرقی جرمن ریاست تھیورنگیا کے چھوٹے سے شہر آئزیناخ میں پیش آیا، جہاں ایک ستائیس سالہ خاتون اپنے پالتو کتے کے ساتھ ایک پارک میں سیر کر رہی تھی، کہ اس نے دیکھا کہ ایک اکاون سالہ خاتون نے، جو خود بھی اپنے پالتو کتے کے ساتھ اسی پارک میں سیر کر رہی تھی، اپنے کتے کو پیٹنا شروع کر دیا

اس پر نوجوان خاتون نے کتے کو پیٹنے والی خاتون کو مخاطب کر کے اسے اپنے کتے کو پیٹنے سے روکنے کی کوشش کی، جس کے بعد دونوں خواتین کے مابین بحث شروع ہو گئی

پولیس کے مطابق ستائیس سالہ خاتون کا کہنا تھا کہ اکاون سالہ خاتون کو اپنے کتے کی تربیت کے لیے اسے پیٹنا نہیں چاہیے۔ بڑی عمر کی خاتون کا اصرار تھا کہ کتا اس کا اپنا ہے اور وہ جانتی ہے کہ اس کی تربیت کیسے کی جانا چاہیے

یوں دیکھتے ہی دیکھتے یہ بحث باقاعدہ لڑائی کی شکل اختیار کر گئی اور دونوں خواتین نے اپنے کتوں کو چھوڑ کر ایک دوسرے کو پیٹنا شروع کر دیا

پولیس کے مطابق، ”لڑتے لڑتے بڑی عمر کی خاتون زمین پر گر گئی اور اس نے اپنے دانت اپنی کم عمر حریف کی پنڈلی میں گاڑ دیے، جس سے وہ زخمی تو ہو گئی مگر زمین پر گری ہوئی خاتون کو ٹھڈے مارتی رہی۔‘‘

پولیس نے اس واقعے کے بعد درج کردہ مقدمے میں لکھا ہے ”اس لڑائی میں دونوں خواتین زخمی ہو گئیں، جبکہ ان کے پالتو کتے پاس کھڑے انہیں خاموشی سے دیکھتے ہی رہے۔ دونوں کتے نہ تو آپس میں لڑے اور نہ ہی ان میں سے کسی نے اپنی مالکن کی حریف خاتون کو کاٹنے کی کوشش کی۔‘‘

دونوں خواتین کو اب ایک دوسرے کو جسمانی طور پر زخمی کرنے کے الزامات کے تحت عدالت میں پیش ہونا پڑے گا.

Tags:

Dog Fighting
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

آئس لینڈ، جہاں پانی بھی ایک دوا ہے..

Next

”آرمی صرف اپنا کام کرے“ سپریم کورٹ کا عسکری پارک بلدیہ کراچی کو واپس کرنے کا حکم

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme