Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

آئندہ انتخابات میں 90 لاکھ سے زائد نوجوان ووٹرز اہم کردار ادا کریں گے

By Akhtar Rasool
اپریل 16, 2023 3 Min Read
0

ملک میں اٹھارہ سے پینتیس سال کی عمر کے ووٹروں کی تعداد میں نوے لاکھ سے زائد کا اضافہ ہوا ہے، جس نے انہیں ایک اہم طاقت میں تبدیل کر دیا ہے، جو اگر پولنگ بوتھ آنے پر قائل ہو گئی تو آئندہ انتخابات کے نتائج کو تبدیل کر سکتی ہے

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے جاری کردہ ووٹرز کے اعداد و شمار کے مطابق 28 مارچ تک نوجوان ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 57 لاکھ 40 ہزار تھی

اس عمر کے لوگوں کا یہ گروپ ملک میں 12 کروڑ 56 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز کا 44.36 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جبکہ اسی عمر کا گروپ 2018ع میں ہونے والے انتخابات کے دوران مجموعی ووٹرز کی تعداد کا 43.82 فیصد تھا

عمر کے لحاظ سے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ مجموعی طور پر اہل ووٹرز میں سے 2 کروڑ 31 لاکھ یا 18 فیصد سے زیادہ 18 سے 25 سال کے درمیان ہیں

اس کے علاوہ 26 سے 35 سال کی درمیانی عمر کے 3 کروڑ 26 لاکھ یا 26 فیصد لوگ ہیں

2 کروڑ 77 لاکھ ووٹرز کی عمریں 36 سے 45 سال ہیں۔ یہ مجموعی ووٹرز کا 22 فیصد بنتا ہے

ایک کروڑ 81 لاکھ کی عمریں 46 سے 55 سال ہیں، یہ مجموعی ووٹرز کا 14 فیصد ہے

جبکہ 9 فیصد یا ایک کروڑ 19 لاکھ افراد 56 سے 65 برس اور 10 فیصد یا ایک کروڑ 21 لاکھ افراد کی عمر 65 سال سے زائد ہے

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ نوجوان ووٹرز کی بڑی تعداد، جن کی اکثریت سوشل میڈیا کو فعال طور پر استعمال کرتی ہے، اگر پولنگ کے دن بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے تو وہ کئی حلقوں کے نتائج کو متاثر کر سکتے ہیں

25 سال سے کم عمر کے 2 کروڑ 31 لاکھ 23 ووٹرز میں نصف سے زائد یا ایک کروڑ 25 لاکھ 30 ہزار پنجاب میں، 48 لاکھ 30 ہزار سندھ میں، 44 لاکھ 70 ہزار خیبر پختونخوا میں، 10 لاکھ 90 ہزار بلوچستان جبکہ ایک لاکھ 80 ہزار اسلام آباد میں ہیں

26 سے 35 سال کی عمر کے 3 کروڑ 26 لاکھ 20 ہزار ووٹرز میں سے ایک کروڑ 84 لاکھ 40 ہزار پنجاب میں، 64 لاکھ 90 ہزار سندھ میں، 60 لاکھ 40 ہزار خیبرپختونخوا میں، 13 لاکھ 80 ہزار بلوچستان میں جبکہ 2 لاکھ 50 ہزار وفاقی دارالحکومت میں ہیں

36 سے 45 سال کی عمر کے ووٹروں میں سے ایک کروڑ 58 لاکھ 70 ہزار کا تعلق پنجاب، 61 لاکھ 10 ہزار سندھ، 4.41 44 لاکھ 10 ہزار خیبرپختونخوا، 11 لاکھ 20 ہزار بلوچستان، اور 2 لاکھ 19 ہزار وفاقی دارالحکومت سے ہیں

اسی طرح 45 سے 55 سال کی عمر کے ایک کروڑ 81 لاکھ 20 ہزار ووٹرز میں سے ایک کروڑ 4 لاکھ 10 ہزار پنجاب، 40 لاکھ سندھ، 28 لاکھ 40 ہزار خیبرپختونخوا، 7 لاکھ بلوچستان جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار کا تعلق اسلام آباد سے ہے

ای سی پی کے اعداد و شمار کے مطابق 28 مارچ تک، ملک میں 6 کروڑ 78 لاکھ 90 ہزار یا 54 فیصد مرد ووٹرز اور 5 کروڑ 77 لاکھ 30 ہزار یا 46 فیصد خواتین ووٹرز تھیں۔

Tags:

2018 general election2023 general electionElectionelection 2023election commissionelection commission of pakistanElection Commission Pakistanelection date announced in pakistanelection in pakistanelections in pakistanGeneral Electiongeneral election 2023General Electionsgeneral elections in pakistankarnataka assembly election 2023karnataka election 2023Pakistanpakistan electionPakistan Electionspakistan general election
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ٹربیونل نے متنازع ملیر ایکسپریس وے منصوبے کی تعمیر کی اجازت دے دی

Next

احتجاجاً خود کو آگ لگانے والا تیونس کا فٹبالر جان کی بازی ہار گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme