Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار کویت کی پہلی نیوز کاسٹر کی رونمائی

By Akhtar Rasool
اپریل 12, 2023 2 Min Read
0

ان دنوں دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت یعنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کا شہرہ ہے اور اس کی مدد سے نئے ایجادات اور مختلف کام انجام دیے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں کویت میں بھی مصنوعی ذہانت کی مدد سے ایک ایسی نیوز پریزیںٹر بنائی گئی ہے، جسے دیکھ کر حقیقت کا گمان ہوتا ہے

کویت کے ذرائع ابلاغ کے ایک ادارے ’کویت نیوز‘ نے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کی مدد سے تیار کردہ ایک ورچوئل نیوز اینکر متعارف کروائی ہے، جو جلد ہی آن لائن نیوز بلیٹن پڑھتی دکھائی دے گی، اسے ’فضہ‘ نام دیا گیا ہے

کویت نیوز ویب سائٹ نے ہفتے کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک مختصر دورانیے کی وڈیو جاری کی تھی، جس میں ایک خاتون نیوز کاسٹر کو دیکھا جا سکتا تھا

سفید رنگ کی ٹی شرٹ اور سیاہ رنگ کی جیکٹ پہنی خاتون نے کلاسیکل عربی میں اپنا تعارف کچھ اس طرح کرایا ”میں فضہ ہوں، کویت کی پہلی پریزینٹر جو کویت نیوز میں مصنوعی ذہانت کے ساتھ کام کرتی ہوں۔ آپ کس قسم کی خبروں کو ترجیح دیتے ہیں؟ آئیے آپ کی رائے سنتے ہیں؟“

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کویت نیوز ویب سائٹ ملک کے انگریزی روزنامہ کویت ٹائمز سے منسلک ہے۔ اس اخبار کو 1961ع میں خطے کے پہلے انگریزی روزنامہ کے طور پر شروع کیا گیا تھا

ان دونوں آؤٹ لیٹس کے ڈپٹی ایڈیٹر ان چیف عبداللہ بوفتین کہتے ہیں کہ یہ نیا اور جدید مواد پیش کرنے کی اے آئی کی صلاحیت کا امتحان ہے

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں فضہ کویتی لہجہ اپنا سکتی ہیں اور ویب سائٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خبریں پڑھ سکتی ہیں

ان کا کہنا تھا ”فضہ ایک معروف اور قدیم کویتی نام ہے جس سے مراد چاندی ہے، ہم ہمیشہ روبوٹ کو چاندی اور دھاتی رنگ کا تصور کرتے ہیں، اس لیے ہم نے یہ نام رکھا“

ان کے بقول نیوز پریزینٹر کے سنہرے بال اور ہلکی رنگ کی آنکھیں تیل سے مالا مال ملک کی متنوع آبادی کا عکاس ہے اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار ہونے والی فضہ کویت میں سب کی نمائندگی کرتی ہیں

دنیا بھر میں تیزی سے بڑھتی اے آئی نے جہاں صحت کی دیکھ بھال اور مختلف کاموں کے خاتمے میں فائدہ پہنچایا ہے، وہیں اس سے غلط معلومات پھیلنے اور مختلف ملازمتوں کے لیے خطرات بھی لاحق ہیں

فضہ کے تعارف پر مبنی اس تیرہ سیکنڈ کی ویڈیو نے صحافیوں سمیت سیکڑوں سوشل میڈیا صارفین کی بھرپور توجہ سمیٹی اور دیکھتے ہی دیکھتے عالمی توجہ کا مرکز بن گئی۔

Tags:

Artificial Intelligenceaudiobook the intelligent investorintelligent investorintelligent investor audiobookintelligent investor by benjamin grahamlearning by listeningthe intelligent investorthe intelligent investor audiobookthe intelligent investor audiobook fullthe intelligent investor by benjamin grahamthe intelligent investor by benjamin graham audiobookthe intelligent investor by benjamin graham audiobook fullthe intelligent investor youtube
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ورلڈکپ 2023: ایسا کیا ہے، جو اس مرتبہ پہلی بار ہو رہا ہے؟

Next

بھارت کی دو سب سے بڑی سیاسی جماعتوں کی دودھ کے برانڈ پر لڑائی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme