Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

اب آپ اپنا نیٹ فلکس پاسورڈ شیئر نہیں کر سکیں گے!

By Akhtar Rasool
جنوری 23, 2023 2 Min Read
0

امریکی وڈیو اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس اکاؤنٹ پاس ورڈ شیئرنگ کرنے کے خلاف وہ کارروائی کرنے جا رہا ہے، جس کی طویل عرصے سے منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔ سروس نے پیش گوئی کی ہے کہ ہو سکتا ہے کہ لوگ نیٹ فلکس دیکھنا بند کر دیں

نیٹ فلکس نے یہ اعلان اپنے تازہ ترین نتائج میں کیا ہے، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی مشکل وقت کے بعد دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن ہونے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اس ترقی میں ایک کردار اشتہارات سے پاک زیادہ سستی نئی کیٹیگری اور پاس ورڈ شیئر کرنے کی صورت میں اکاؤنٹ پر پابندی کے خطرے جیسی کوششوں کا ہو

نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ لاطینی امریکہ میں محدود ٹیسٹ کے بعد اب پاسورڈ شیئر کرنے کے خلاف ’زیادہ بڑے پیمانے پر‘ کریک ڈاؤن کیا جائے گا

کمپنی کے مطابق دس کروڑ سے زیادہ خاندان اپنے نیٹ فلکس اکاؤنٹ شیئر کر رہے ہیں اور یہ عمل نیٹ فلکس میں سرمایہ کاری اور کاروبار میں بہتری لانے کی ہماری طویل مدت کی صلاحیت کو کمزور کر رہا ہے

واضح رہے کہ نیٹ فلکس کے قواعد میں پاس ورڈ شیئر کرنے پر ہمیشہ سے پابندی ہے۔ ان قواعد کے تحت ضروری ہے کہ ایک اکاؤنٹ صرف ایک خاندان استعمال کرے۔ لیکن کمپنی ان قواعد کو کبھی نافذ نہیں کیا

اب کمپنی نئے فیچرز کا اضافہ کرے گی، جن کے تحت لوگوں کے پاس ورڈ شیئر کرنے پر پابندی ہوگی اور ان لوگوں کو تلاش کیا جائے گا، جو ایسا کر رہے ہیں۔ اگر کمپنی کو پتہ چلا کہ کوئی اکاؤنٹ شیئر کیا جا رہا ہے تو وہ لوگوں کو لاگ اِن کرنے سے روک دے گی اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ اس کی بجائے اپنا اکاؤنٹ خریدیں

نیٹ فلکس ایسا ان خصوصی فیچرز کو کام میں لاتے ہوئے کرے گی، جن کا ہدف ایسے لوگ ہیں، جنہوں نے پاسورڈ شیئر کر رکھا ہے۔ ان لوگوں کو موقع دیا جائے گا کہ وہ اپنا پروفائل اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کریں

نیٹ فلکس کچھ ملکوں میں اضافی ادائیگی پر لوگوں کو اکاؤنٹ ان لوگوں کے ساتھ شیئر کرنے کی اجازت دے گی، جن کے ساتھ وہ نہیں رہتے۔ کمپنی نے لوگوں کو یقین دلایا ہے کہ نئی تبدیلیاں انہیں سفر کے دوران وڈیوز دیکھنے سے نہیں روکیں گی

نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کا شروع میں مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ شیئر کیے گئے اکاؤنٹس سے نکالے جانے کے بعد لوگ وڈیوز دیکھنا بند کر دیں۔ کمپنی کے مطابق ہو سکتا ہے کہ اس بات کا اس کے شوز دیکھنے والے لوگوں کی تعداد سے پتہ چلے

تاہم کمپنی کو امید ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان میں سے کچھ لوگ واپس واپس آ کر اپنا حصہ ڈالیں گے۔ کمپنی کے مطابق ایسا لاطینی امریکہ میں جاری آزمائش کے دوران پہلے ہی ہو رہا ہے۔

Tags:

how to change your netflix passwordhow to share netflix accounthow to share netflix account with your friendshow to share your netflix account without giving passwordhow to share your netflix i'd password with your familyNETFLIXnetflix password sharingnetflix password sharing crackdownnetflix password sharing feenetflix password sharing freenetflix password sharing newsnetflix share with friendsshare netflix accountshare netflix account with friends
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

حکومت منی بجٹ لانے کو تیار، مہنگائی کے طوفان میں مزید شدت کا خدشہ

Next

”اگر دنیا میں گائے ذبح کرنا بند کر دیا جائے تو۔۔۔“ بھارتی عدالت کا گائے ذبح کرنے کے خلاف مقدمے میں مضحکہ خیز فیصلہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme