Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

”اگر دنیا میں گائے ذبح کرنا بند کر دیا جائے تو۔۔۔“ بھارتی عدالت کا گائے ذبح کرنے کے خلاف مقدمے میں مضحکہ خیز فیصلہ

By Akhtar Rasool
جنوری 23, 2023 2 Min Read
0

بھارتی ریاست گجرات کی عدالت نے گائے ذبح کرنے کے حوالے سے مضحکہ خیز فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے ”اگر دنیا میں گائے ذبح کرنا بند کر دیا جائے تو سارے مسائل حل ہو جائیں۔“

بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں عدالت سولہ سے زیادہ گایوں کی غیر قانونی نقل و حمل سے متعلق مقدمے کی سماعت کر رہی تھی، جہاں اس شخص کو گزشتہ سال اگست میں گرفتار کیا گیا تھا

حیران کن طور پر عدالت نے گائے کی نقل و حمل کے الزام میں ملزم کو عمر قید کی سزا کے ساتھ ساتھ اس پر پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی ریاست گجرات کے تپی ڈسٹرکٹ کورٹ کے پرنسپل ڈسٹرکٹ جج سمیر ونود چندرا ویاس نے اس مضحکہ خیز عدالتی فیصلے میں کہا ”اگر گائے ذبح کرنا بند کر دیا جائے تو اس دنیا کے تمام مسئلے حل ہو جائیں گے۔“

سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ گائے کے گوبر سے بنائے گئے گھر جوہری حملے کی نتیجے میں شعاعوں سے متاثر نہیں ہوں گے اور گائے کے پیشاب میں کئی موذی بیماریوں کا علاج پوشیدہ ہے

جج نے اپنے فیصلے میں دعویٰ کیا کہ سائنس نے ثابت کیا ہے کہ گائے کے گوبر سے بنے گھر پر جوہری حملوں کی شعاعوں کا اثر نہیں ہوتا اور ’گاؤ موتر‘ میں کئی موذی بیماریوں کا علاج مضمر ہے

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ مذہب دراصل گائے سے ہی نکلا ہے۔

تاہم جج کے دعووں کے باوجود ان تمام چیزوں کا کوئی ثابت شدہ سائنسی حوالہ موجود نہیں ہے

جج کی جانب سے یہ حکم نومبر میں جاری کیا گیا تھا، جس میں گائے کی تحفظ کے حوالے سے جاری تمام تر باتوں پر عمل درآمد نہ کرنے پر عدم اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا

جج نے فیصلے میں مزید لکھا ہے ”گائے نہ صرف ایک جانور ہے بلکہ ایک ماں ہے، گائے 68 کروڑ مقدس مقامات اور 33 کروڑ دیوتاؤں کا زندہ سیارہ ہے، گائے کی عبادت اور اس کے تقدس سے پوری کائنات میں کوئی انکار نہیں کر سکتا“

عدالت نے ہندوؤں کی مختلف مقدس کتابوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ اگر گائے کو ناخوش رکھا جائے تو ہماری دولت اور جائیداد غائب ہو جاتی ہے

جج نے گائے کے ذبیحہ کو موسمیاتی تبدیلی سے بھی جوڑتے ہوئے کہا کہ آج جو مسائل موجود ہیں، وہ غصے اور گرم مزاج میں اضافہ کی وجہ سے ہیں، اضافہ کی واحد وجہ گائے کا ذبیحہ ہے، جب تک یہ مکمل طور پر ممنوع ہو جاتا ہے، اس وقت تک دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نہیں نکلا جا سکتا۔

Tags:

animal slaughteranti cow slaughter billanti cow slaughter bill karnatanti cow slaughter bill karnatakaanti-cow slaughteranti-cow slaughter lawban on cow slaughtercattle slaughter in indiaCowcow slaughtercow slaughter beefcow slaughter billcow slaughter bill karnatakacow slaughter housecow slaughter in upIndiaindian cowkarnataka cow slaughter billsadhguru on cow salughterslaughterslaughter row
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اب آپ اپنا نیٹ فلکس پاسورڈ شیئر نہیں کر سکیں گے!

Next

پاکستان ميں فروغ پاتا ڈجيٹل سيکٹر اور روزگار کے تبدیل ہوتے ذرائع

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme