Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

اب آپ کے لیے کسی بھی شخص کو فیس بک پوسٹ پر تبصرے سے روکنا ممکن

By Akhtar Rasool
اپریل 5, 2021 2 Min Read
0

فیس بک نے آپ کی پوسٹ پر کسی مخصوص شخص کا تبصرہ یا کمنٹ روکنے کا آپشن پیش کر دیا ہے، یعنی اب آپ پوسٹ کے ساتھ ہی اسے جزوی طور پر طنزیہ جواب، ہراساں کرنے یا غیر ضروری طور پر مداخلت کرنے سے باز رکھ سکتے ہیں

واضح رہے کہ فیس بک پر کھلاڑیوں، اداکاروں اور دیگر مشہور شخصیات نے اس جانب انتظامیہ کی توجہ مبذول کرائی تھی، کیونکہ ان کی پوسٹ پر رنگ، نسل اور دیگر تعصبات کی بنیاد پر ہر شخص نے اپنا منہ اور کمنٹس کا دہانہ کھول رکھا تھا۔ فیس بک نے اب اپنے پلیٹ فارم پر نفرت اور نسل کی بنا پر نازیبا جملوں کو روکنے کا ایک اہم ٹول پیش کر دیا ہے

فیسبک انتظامیہ کے مطابق اس ٹول سے لوگ ایک جانب تو پوسٹ کو تمام افراد، مخصوص افراد یا گروپ کے لیے منتخب کر سکتے ہیں۔ اس طرح یہ پوسٹ وہی دیکھ سکیں گے اور عوامی پوسٹ پر بھی مخصوص افراد کو کمنٹس سے روکا جا سکے گا۔ یہ سہولت پہلے ہی فیس بک کے ایک اور پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھی پیش کی جاچکی ہے

فیس بک نے اپنے اعلامئے میں کہا ہے کہ لوگوں کو ہم نے صارفین کو عوامی پوسٹ پر مزید کنٹرول فراہم کر دیا ہے، ہم پرامید ہیں کہ وہ اپنے مندرجات میں مدد لیتے ہوئے غیرضروری مداخلت کو روک سکیں گے

فیس بک کا مزید کہنا ہے کہ اگر آپ عوامی شخصیت، کوئی تخلیق کار یا کسی برانڈ سے وابستہ ہیں تو آپ بھی کمنٹ کرنے والے افراد کو محدود رکھ سکتے ہیں۔ اس سے آپ کا تحفظ بڑھے گا اور آپ کمیونٹی میں بامعنی گفتگو شروع کر سکیں گے

واضح رہے کہ برطانوی فٹبال کھلاڑیوں کو فیس بک پر ایسے ہی مسائل کا سامنا تھا اور وہ اس پلیٹ فارم سے دور ہوتے جا رہے تھے۔ تاہم کئی کھلاڑیوں نے کہا تھا ان کی پوسٹ پر نسلی منافرت کے کمنٹس روکنے میں فیس بک ناکام رہا ہے۔ اس کے بعد ہی فیس بک نے یہ قدم اٹھایا ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﻋﺎﻣﺮ ﺧﺎﻥ ﻓﻠﻢ کا ﻣﻌﺎﻭﺿﮧ طے کرنے میں دوسرے اداکاروں سے کس طرح مختلف ہیں؟

Next

شگر ملز اور سٹے باز مافیا کا گٹھ جوڑ اور چینی بحران:  ایکشن اپنی جگہ، ایف آئی اے 40 میں سے صرف 6 سٹے بازوں کا بیان رکارڈ کر سکی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme