Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

اب تین ہزار میں دس سال تک کارآمد پاسپورٹ جاری کریں گے، وفاقی وزیرِ داخلہ

By Akhtar Rasool
دسمبر 24, 2020 2 Min Read
0

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ غریب لوگوں کو تین ہزار روپے کی فیس پر دس سال کے لئے کارآمد پاسپورٹ جاری ہوگا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے پاسپورٹ سے متعلق تاریخی فیصلے کیے ہیں، 28 اپریل سے نیا پاسپورٹ جاری کرنے جا رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ آفیشل اور ریڈ پاسپورٹ کو تبدیل نہیں کیا، مشرقی وسطیٰ جانے والوں کو دس سال کے لئے پاسپورٹ جاری کریں گے، غریب لوگوں کو تین ہزار روپے کی فیس پر دس سال کے لئے کارآمد پاسپورٹ جاری ہوگا

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک میں کام کرنے والے چینی شہریوں کے لئے ویزا کی سہولت مزید آسان کریں گے، بیرون ملک مقررہ معیاد سے زائد عرصے سے مقیم 64 سرکاری افسران کو 120 دن میں واپس بلایا جائے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کابینہ نے مجھے ای سی ایل کمیٹی کا انچارج بنایا ہے، جرائم میں ملوث لوگوں کے علاوہ دیگر کو بلیک لسٹ سے نکالا جائے گا، بلیک لسٹ میں ایک لاکھ کے قریب لوگ ہیں، جنہیں 25 ہزار تک لایا جائے گا

شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم نے ابھی پی ڈی ایم کے استقبال کے لئے کوئی ہدایت نہیں کی، میرا سیاسی تجزیہ ہے کہ اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں حصہ لے گی، پیپلز پارٹی اچھا کھیل رہی ہے،وہ ضمنی الیکشن کی تیاری کر رہی ہے اور سینیٹ الیکشن میں بھی حصہ لے گی، فساد کی اصل جڑ مولانا فضل الرحمان ہے، وہ ملک ،سیاست اور اپنے اوپر رحم کریں

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے نشانے پر جو بیس سیاستدان ہیں، ان میں مولانا فضل الرحمان سرِ فہرست ہیں۔ بے نظیر کی جان کو خطرے سے آگاہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ کیا گیا، ایسا نہ ہو مستقبل میں مجھ پر مقدمہ درج کردیا جائے

مردم شماری کے حوالے سے ایم کیو ایم کے تحفظات پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ہماری اتحادی جماعت ہے، وہ ناراض نہیں ہوگی.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سندھ حکومت کا پبلک اور نجی میڈیکل کالجوں سے متعلق اہم فیصلہ

Next

بلاول بھٹو نے ملیر ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme