Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

اب گوگل آپ کے لیے ویب پیج پڑھ کر بھی سنا سکتا ہے

By Akhtar Rasool
فروری 25, 2021 2 Min Read
0

آپ کو یاد ہوگا کہ ایک سال قبل گوگل نے اعلان کیا تھا کہ اب اینڈرائڈ آلات کے لیے بطور اسسٹنٹ ایک آپشن پیش کیا جا رہا ہے، جس کے تحت گوگل نیوز یا کسی بھی ویب بیچ کو بلند آواز میں سنا جا سکتا تھا۔ حال ہی میں گوگل نے اس میں مزید پیش رفت کی ہے

جی ہاں، اب آپ اپنے فون کو دور رکھ کر انگریزی کے تین مختلف لہجوں میں ویب پیج سن سکتے ہیں۔ ان میں برطانوی، آسٹریلوی اور ہندوستانی انگریزی کے لہجے شامل ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ یہ 42 زبانوں میں ترجمہ بھی کر سکتا ہے، اب تک اس میں زبانیں پڑھنے اور انگریزی لہجوں کی جو کمی تھی، اسے پورا کر دیا گیا ہے

اب ’رِیڈ الاؤڈ‘ کے آپشن میں چھ مختلف آوازوں میں سے ایک منتخب کی جا سکتی ہے۔ ان میں مرد اور خواتین کی آوازیں شامل ہیں جو ہندوستانی، آسٹریلوی اور برطانوی انگریزی لہجوں میں خبریں سناتی ہیں

اس سہولت کو استعمال کرنے اور فیچر تک رسائی حاصل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ کروم یا کروم پر مبنی کسی بھی براؤزر کو کھولیں اور اسسٹنٹ کو آن کریں۔ اب فون پر کہیں ’رِیڈ دِس‘ یا کہیں ’ریڈ اِٹ‘ ۔ آپ کے یہ کہتے ہی ایک نیا انٹرفیس پاپ اپ میں کھل جائے گا، جس کے درمیان میں مطلوبہ پیج ہوگا اور نیچے پلے بیک کنٹرول ہوگا۔ اب اوپر دائیں جانب تین ڈاٹ وال اوورفلو بٹن کو ٹچ کیجئے اور اس میں "رِیڈ الاؤڈ وائس” کا انتخاب کیجئے

اسی جگہ سے آپ انگریزی کے مختلف لہجوں کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں، جن میں چھ نئی آوازیں شامل ہیں، جنہیں مصنوعی ذہانت سے تخلیق کیا گیا ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

احسانﷲ احسان کے فرار کے ذمہ دار فوجیوں کے خلاف کارروائی شروع ہو چکی، آئی ایس پی آر

Next

این اے 75 کا ضمنی انتخاب کالعدم قرار، پورے حلقے میں الیکشن کرانے کا حکم

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme