Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

اخبار نے میگھن مارکل پر ’تہمت‘ لگانے کے لئے بھاری رقم کی پیشکش کی، سائمن ریکس

By Akhtar Rasool
مارچ 20, 2022 3 Min Read
0

امریکی اداکار، گلوکار و ریپر سینتالیس سالہ سائمن ریکس نے انکشاف کیا ہے کہ ایک برطانوی اخبار نے انہیں شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل پر ’تہمت‘ لگانے کے لیے بھاری رقم کی پیشکش کی تھی، جو انہوں نے مسترد کردی تھی

شوبز ویب سائٹ ’ای ڈبلیو نیوز‘ کے مطابق سائمن ریکس نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں مذکورہ واقعہ کا ذکر کیا اور کہا کہ انہیں طرح طرح کے دیگر لالچ بھی دیے گئے

سائمن ریکس نے حال ہی میں ’ہولی وڈ را پوڈکاسٹ‘ میں اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر بات کی تھی اور انہوں نے مذکورہ انکشاف بھی اسی شو میں کیا تھا

سائمن ریکس نے بتایا کہ ایک برطانوی اخبار نے ان سے رابطہ کیا اور انہیں کہا کہ اگر وہ میگھن مارکل پر ’تمت‘ لگائیں تو وہ انہیں ستر ہزار امریکی ڈالر کی خطیر رقم ادا ادا کریں گے

سابق ماڈل و اداکار کا کہنا تھا کہ اخبار نے انہیں کہا کہ وہ صرف یہ دعویٰ کریں کہ وہ میگھن مارکل کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کر چکے ہیں

تاہم اداکار نے سوال پر اخبار کا نام لینے سے معذرت کی، لیکن انہوں نے بتایا کہ انہیں صرف ایک جھوٹی بولنے کے عوض ستر ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی سوا کروڑ روپے کی رقم دینے کی پیشکش کی

اداکار نے کہا کہ وہ انتہائی غلیظ مطالبہ کر رہے تھے، جو کبھی ہوا ہی نہیں تھا

ساتھ ہی اداکار نے واضح کیا کہ 2005ع میں انہوں نے میگھن مارکل کے ساتھ ’کٹ‘ نامی ڈرامے میں کام کیا تھا مگر ان کے درمیان کسی طرح کے تعلقات نہیں تھے

انہوں نے کہا کہ دونوں نے کبھی ایک دوسرے کو بوسہ تک نہیں دیا تھا، البتہ ایک یا دو بار وہ روایتی انداز میں دوست ہونے کے ناطے گلے مل چکے تھے

سائمن ریکس نے بتایا کہ برطانوی اخبار نے ان سے میگھن مارکل پر ایسے وقت میں ’بہتان‘ لگانے کا مطالبہ کیا، جب کہ شہزادی کی ازدواجی زندگی سے متعلق برطانوی میڈیا میں طرح طرح کی خبریں شائع ہو رہی تھیں اور انہیں نسلی تعصب کا بھی سامنا تھا

برطانوی میڈیا کی جانب سے جانبدارانہ رپورٹنگ کرنے پر میگھن مارکل نے اخبارات کے خلاف مقدمات بھی دائر کیے تھے، جن کے فیصلے ان کے حق میں آئے

علاوہ ازیں ان کے شوہر شہزادہ ہیری نے بھی برطانوی اخبارات نے مقدمات دائر کر رکھے ہیں اور انہوں نے اہلیہ سے متعلق خبروں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس طرح برطانوی میڈیا نے ان کی والدہ کو ان سے چھینا، اسی طرح اہلیہ کو بھی چھیننا چاہتے ہیں

میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری نے برطانوی میڈیا کو انٹرویو نہ دینے کا اعلان بھی کر رکھا ہے جب کہ انہوں نے 2020 سے شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کر رکھی ہے اور اب وہ امریکا میں مقیم ہیں

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اب جہاں نیٹ فلیکس کے لیے فلمیں بناتے دکھائی دیں گے، وہیں وہ اسپاٹی فائے پر پوڈ کاسٹ بھی کریں گے

دونوں نے مئی 2018 میں شادی کی تھی، ان کے ہاں 6 مئی 2019 کو پہلے بیٹ آرچی کی پیدائش ہوئی تھی جب کہ 7 جون 2021 کو ان کے ہاں بیٹی ‘للی’ ڈیانا ماؤنٹ بیٹن ونڈسر پیدائش ہوئی تھی.

Tags:

Meghan MarklePrince HarrySimon Rex
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دوطیاروں کے پائلٹ دورانِ پرواز جہاز بدلنے کے لیے تیار

Next

فیسبک اکاؤنٹ لاک ہونے کی وجہ کیا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme