Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

اسٹیٹ بینک کی جانب سے ’راست‘ کے تحت فرد تا فرد رقم کی مفت منتقلی کی سہولت متعارف

By Akhtar Rasool
فروری 4, 2022 3 Min Read
0

کراچی – پاکستان کے مرکزی بینک اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو رقوم کی ادائیگی کا ایک ڈجیٹل نظام ‘راست’ کے تحت فرد تا فرد (پی 2 پی) رقم کی مفت منتقلی کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اس نے بینکوں کو ملک میں راست کے ذریعے ”پی 2 پی“ ادائیگیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے

بیان میں کہا گیا کہ مرکزی بینک ڈجیٹلائزیشن کے ذریعے مالیاتی نظام میں اصلاحات اور ادائیگی کے نظام میں بہتری کے لیے سخت محنت کر رہا ہے اور ادائیگی کے نظام کو کم سے کم وقت کے ساتھ فاسٹ ٹریک پر لانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے

راست اسٹیٹ بینک کا تیار کردہ پاکستان کا پہلا فوری ادائیگی کا نظام ہے، جو پاکستانی عوام کو ڈجیٹل ادائیگی کی فوری اور معتبر سہولت فراہم کرتا ہے، اردو زبان کے لفظ راست کا مطلب صحیح اور سیدھا ہے

بیان میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک سمجھتا ہے کہ راست، فرد سے فرد سروس سے نہ صرف صارفین کو آسان دشواریوں سے پاک اور مفت ڈجیٹل فنڈ ٹرانسفر کی سہولت ملے گی اور ایک مؤثر اور سازگار ادائیگیوں کا انفرا اسٹرکچر بھی مہیا ہوگا، جس سے معیشت کی ڈجیٹائزیشن اور ملک میں ڈجیٹل مالیاتی سروس کے فروغ کی راہ ہموار ہوگی

اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے یوٹیوب اور اپنی ویب سائٹ پر ایک وضاحتی وڈیو بھی جاری کی یے، جو آسان الفاظ میں بیان کرتی ہے کہ ’راست‘ کے ذریعے ادائیگیاں اور رقوم کس طرح منتقل کی جائیں

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ‘راست’ فرد تا فرد رقوم کی منتقلیوں اور سیٹل منٹ خدمات کے تحت بینک صارفین اپنے بینک کی موبائل ایپلیکیشن، انٹرنیٹ بینکاری اور اوور دی کاؤنٹر خدمات استعمال کرتے ہوئے اپنے اکاؤنٹس میں رقوم بھیجنے اور اسے وصول کرنے کی سہولت سے استفادہ کریں گے

بینک کا کہنا ہے کہ صارفین کے لیے آسانی یہ ہے کہ وہ بینک کی موبائل ایپلیکیشن، انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے یا بینک کی برانچ میں جاکر اپنے رجسٹرڈ موبائل فون نمبر کو اپنی راست آئی ڈی بنا کر اسے اپنے ترجیحی انٹرنیشنل بینک اکاؤنٹ نمبر (آئی بی اے این) سے منسلک کرسکیں گے

بیان میں بتایا گیا کہ جب صارف، موبائل نمبر کو اپنی راست آئی ڈی بنالے گا، تو دیگر افراد یہ موبائل فون استعمال کر کے اسے رقم بھیج سکیں گے، انہیں اکاؤنٹ نمبر یا کوئی اور تفصیل جاننے کی ضرورت نہیں ہوگی

جبکہ بینک صارفین کے پاس اگر راست آئی ڈی موجود نہ ہو یا وہ آئی بی اے این کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں، تو بھی اپنے آئی بی اے این کے ذریعے راست سروس کو رقوم بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں

پاکستان کے مرکزی بینک نے بینکوں کو ہدایت کی کہ وہ موبائل ایپلیکیشن، انٹرنیٹ بینکنگ اور برانچ کاؤنٹرز سمیت کم از کم 3 ذرائع (چینلز) پر راست فرد سے فرد رقم کی منتقلی کی سہولت فراہم کریں

مرکزی بینک کے مطابق بہت سے بینکوں نے تمام ضروری تکنیکی اپگریڈز اور دیگر تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور اکاؤنٹ ہولڈرز کو ‘راست’ پی 2 پی خدمات فراہم کر رہے ہیں.

Tags:

PakistanRaastState Bank
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایف آئی اے کے لیے شہباز شریف کو گرفتار کرنا کتنا مشکل ہے؟

Next

آئی ایم ایف کا دباؤ، کیا پرسنل ٹیکس میں اضافے سے تنخواہ دار طبقے کو اضافی ٹیکس دینا پڑے گا؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme