Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

اس تصویر کو کوئی عام سی تصویر سمجھنے کی غلطی مت کریں

By Akhtar Rasool
دسمبر 16, 2020 3 Min Read
0

اوپر جو تصویر آپ کو نظر آ رہی ہے، ممکن ہے پہلی نظر میں یہ آپ کو کوئی عام سی تصویر لگے، لیکن ایک منٹ ٹھہریے، یہ کوئی معمولی تصویر نہیں ہے!

اگر آپ اس تصویر کے پس منظر کو جاں لیں تو، آپ بھی یقیناً اس رائے سے اتفاق کریں گے. دراصل یہ تصویر بدلتے موسموں اور برسوں میں افق پر سورج کے طلوع اور غروب کے راستوں کو ظاہر کرتی ہے

یہ تصویر لینے میں آٹھ برس کا  غیر معمولی عرصہ لگا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کو انسانی تاریخ میں سب سے لمبے ایکسپوژر والی تصویر بھی قرار دیا جاسکتا ہے

یہ تصویر غیر معمولی اس لیے بھی نہیں ہے کہ آپ اس میں  سورج کے 2953 راستے دیکھ سکتے ہیں، جو آٹھ برسوں میں تبدیل ہوتے رہے ہیں۔ لیکن یہ ایک فائن آرٹ منصوبے کا حصہ بھی ہے جسے پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے

اس عجوبہ تصویر کو فنون کی طالبہ ریجینا والکنبورغ نے حاصل کیا ہے، جس کے لیے مشروب کے ٹِن کو بطور پِن ہول کیمرہ استعمال کیا گیا ہے۔

آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ  ریجینا والکنبورغ نے یہ تصویر کیسے بنائی؟ ریجینا نے سافٹ ڈرنک کے ڈبے میں سوئی سے سوراخ کئے اور اس کے اندر فوٹوگرافک پیپر چپکایا۔ اس طرح انہوں نے بہت سارے ڈبوں کو ایک قطار میں رکھ دیا، اب جہاں جہاں سے سورج گزرا اس کا ایک ایک عکس فوٹوگراف پیپر پر نمودار ہوتا رہا اور خوش نصیبی سے بہت سے ڈبوں میں سے ایک میں یہ شاندار تصویر ظاہر ہو گئی

ریجینا والکنبورغ کا کہنا ہے کہ ایک ایسے دور میں جب ساری دنیا ڈجیٹل ٹیکنالوجی کی طرف بھاگ رہی ہے، میں نے روایتی طریقے سے مسلسل آٹھ برس تک یہ دیکھا ہے کہ آخر کس طرح سورج مختلف برسوں اور موسموں میں اپنا راستہ تبدیل کرتا ہے؟

اس مقصد کے لیے ریجینا والکنبورغ نے 2012ع میں لانگ ایکسپوژر تصویر کشی کے کافی تجربات کئے، جن سے ان کے حوصلے میں اضافہ ہوا. انہوں نے یونیورسٹی میں واقع فلکیاتی رصدگاہ کے ساتھ اپنے ڈبہ کیمرے رکھے اور انہیں رکھ کر گویا بھول گئی۔ پھر آٹھ برس بعد ان کیمروں کو جمع کیا گیا۔ اس دلچسپ تجربے میں رصدگاہ کے چیف ٹیکنکل افسر ڈیوڈ کیمپبیل نے ان کی مدد کی اور انہیں بتایا کہ سافٹ ڈرنک کین کے ڈبوں کو کس طرح رکھنا ہے

لیکن ہوا یوں کہ کئی ڈبوں میں عکس خراب ہوچکے تھے اور انہیں افسوس اور بیزاری کے ساتھ کوڑے دان میں پھینک دیا گیا۔ لیکن بعد ازاں دوبارہ کوڑے دان سے ڈبے اٹھائے گئے تو ایک ڈبے میں غیرمعمولی تصویر نظر آئی، جو محنت کا ثمر تھی۔ اس میں سورج کے راستے کو باریک قطاروں کی صورت میں دیکھا جاسکتا ہے

اس طرح کی تصویر کشی عموماً چاند، ستاروں یا سورج کی ایک سے دوسرے مقام پر جانے کی راہ ظاہر کرتی ہے۔ اس طرح یہ انسانی تاریخ میں سب سے طویل ایکسپوژر کی یہ سب سے اہم تصویر بھی ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

شگر کنٹرول کرنے کے لیے ’ذہین انسولین‘ ایجاد

Next

ﺍﻣﺮﯾﮑﯽ ﻗﻮﻧﺼﻠﯿﭧ ﻧﮯ کیاماڑی ﮐﯽ ﯾﺎﺩﮔﺎﺭ ﺗﺼﻮﯾﺮ ﺷﯿﺌﺮ ﮐﺮﺩﯼ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme