Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

شگر کنٹرول کرنے کے لیے ’ذہین انسولین‘ ایجاد

By Akhtar Rasool
دسمبر 16, 2020 2 Min Read
0

موقر جریدے ’’کیمسٹری: اے یورپین جرنل‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈنمارک کے طبّی ماہرین نے انسولین کی ایک ایسی نئی قسم ایجاد کی ہے، جس کے مالیکیولز بلڈ شوگر کو محسوس کرتے ہوئے، جواباً بلکل اس کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، جس سے بلڈ شوگر کم ہو کر ’’نارمل‘‘ ہو جاتی ہے

اس سے قبل انسولین شگر لیول کو کبھی کبھار اس حد تک کم کر دیتی تھی، کہ مریض خطرناک صورتحال سے دوچار ہو جاتا تھا، لیکن اب اس نئی انسولین سے اس مصیبت سے چھٹکارا حاصل ہو جائے گا

شگر کا مرض بڑھنے پر مریضوں کو براہِ راست انجکشن کی شکل میں انسولین لگانی پڑتی ہے لیکن یہ ایک احتیاط طلب عمل ہوتا ہے، کیونکہ اگر انسولین کی صحیح مقدار خون میں نہ پہنچے تو بلڈ شوگر کی مقدار بھی ٹھیک سے کنٹرول نہیں ہو پاتی اور مریض کےلیے خطرہ موجود رہتا ہے

اس کے برعکس، اگر خون میں انسولین صحیح مقدار سے زیادہ ہوجائے تو وہ اُس بلڈ شوگر کو بھی ختم کردیتی ہے جو مریض کےلیے بہت ضروری ہوتی ہے۔ اس طرح مریض کے خون میں شگر کی قلت یعنی ہائپو گلائیسیمیا ہوجاتی ہے جس سے مریض کی جان کو خطرہ بھی ہو سکتا ہے

یورپی ماہرین نے اس نئی انسولین کو ’’سیلف ایڈجسٹنگ انسولین‘‘ کا نام دیا ہے، یہ ایک طرح سے ذہانت کی حامل ہے. ابھی یہ انسولین اپنے ابتدائی مراحل میں ہے، جسے فی الحال جانوروں پر کامیابی سے آزمایا جاچکا ہے

طبی ماہرین نے امید ظاہر کی  ہے کہ اگلے سال تک ’ذہین انسولین‘ کی ابتدائی انسانی آزمائش شروع کر دی گی۔ آزمائش میں کامیابی کی صورت میں یہ سلسلہ مزید آگے بڑھایا جائے گا اور امید ہے کہ آئندہ پانچ سے چھ سال میں انسولین کی یہ نئی قسم عام استعمال کے لیے دستیاب ہو جائے گی.

Tags:

debates
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

گوگل اپنے ویب براؤزر کروم میں کیا تبدیلیاں لانے والا ہے

Next

اس تصویر کو کوئی عام سی تصویر سمجھنے کی غلطی مت کریں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme