Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

’اس کو کاٹیں‘ اور جب مریم نواز کے انٹرویو میں اینکر نے ’سیلبس‘ سے باہر سے سوال پوچھ لیا

By Akhtar Rasool
اپریل 11, 2023 2 Min Read
0

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کا غیر نشر شدہ حصہ افشا ہو گیا ہے

گزشتہ دنوں مریم نواز نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا تھا، جس کے دو کلپس وائرل ہوگئے ہیں، جو حذف کر دیے گئے تھے اور نشر نہیں کیے گئے

ان کلپس میں اینکر منصور علی خان نے مریم نواز سے توشہ خانہ سے گاڑی کا تحفہ لینے کے بارے میں سوالات کیے، جس پر مریم گڑبڑا گئیں اور آئیں بائیں شائیں کرنے لگیں

اس دوران انہوں نے اپنی بوکھلاہٹ چھپانے اور پُر اعتماد نظر آنے کی بھرپور کوشش کی لیکن پھر بھی ان کے چہرے پر ہوائیاں اڑتی دکھائی دیں

پھر انہوں نے لاجواب ہو کر ایک طرح سے انٹرویو کے وہ حصہ کٹ کرنے اور نشر نہ کرنے کا حکم دیتی ہیں، جس کے نتیجے میں نجی ٹی وی چینل سما نیوز نے وہ حصے نشر نہیں کیے گئے

مریم نواز ان حصوں کو نشر نہ کرنے کا حکم دے کر مطمئن ہوگئیں، لیکن اب کئی روز بعد وہ حصے کسی طرح لیک ہو کر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ہیں

مریم نواز سے پوچھا گیا کہ توشہ خانے سے گاڑی لینے کی اجازت نہیں لیکن نواز شریف نے 1990 کے عشرے میں سعودی شہزادے سے تحفے میں لی گئی مرسیڈیز گاڑی 2008 میں حاصل کی

اس کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ قانونی طور پر توشہ خانے سے پیسے دے کر تحفہ خریدا جاسکتا ہے، اس کی ممانعت نہیں

اینکر نے مریم کو ٹوکا کہ قواعد کے مطابق گاڑی لینے کی اجازت نہیں تھی جس پر مریم نواز بولیں اس کو کاٹیں۔ یعنی اس وڈیو کو بند کرو

اسی طرح مریم نواز سے سوال کیا گیا کہ آپ نے امارات کے شاہی خاندان سے بی ایم ڈبلیو گاڑی لی تو مریم نواز نے کسی بی ایم ڈبلیو کار کی ملکیت سے صاف انکار کر دیا۔ تاہم جب اینکر نے مریم نواز کو ثبوت دکھائے تو وہ ہکا بکا رہ گئیں۔ اور انہوں نے پھر وڈیو بند کرنے کا حکم دے دیا۔

Tags:

10 pakistani politicians funny momentsbe a pakistanifunny pakistanifunny pakistani peoplefunny pakistani politiciansfunny pakistani politicians videosfunny political moments pakistanfunny politiciansfunny politicians in pakistanfunny politicians pakistanPakistanipakistani funny politicianspakistani politician fightsPakistani Politicianspakistani politicians funnypakistani politicians funny momentspakistani politicians funny videos
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کینیڈا: مسجد کے احاطے میں نمازی کو کچلنے کے کوشش، ملزم گرفتار

Next

چین کے دورے پر موجود فرانسیسی صدر یورپ اور امریکہ کے خلاف بیان کیوں دے رہے ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme