Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

اقوامِ متحدہ کے عہدیداروں کا عثمان کاکڑ کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ

By Akhtar Rasool
مارچ 10, 2023 2 Min Read
0

اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے چار خصوصی نمائندوں نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ’سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی غیر واضح حالات میں موت‘ کے ساتھ ساتھ مبینہ طور پر قتل کی فہرست میں ان کی موجودگی کی تحقیقات کرے

گزشتہ سال 27 دسمبر کو لکھے گئے ایک مشترکہ خط کو رواں ہفتے منظرِ عام پر لایا گیا ہے، جس میں نمائندوں نے حکومت کو ساٹھ دنوں کے اندر جواب دینے کی تاکید کی تھی

مقررہ مدت میں جواب دینے میں ناکامی پر انہوں نے کہا تھا کہ یہ خط و کتابت اور حکومت کی جانب سے موصول ہونے والے کسی بھی ردعمل کو عوامی سطح پر کیا جائے گا اور انسانی حقوق کونسل کو رپورٹ میں بھی دستیاب کرایا جائے گا

خیال رہے کہ پشتون رکن، سابق سینیٹر اور قوم پرست پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے علاقائی رہنما عثمان کاکڑ 17 جون 2021ع کو کوئٹہ بلوچستان میں اپنے گھر میں زخمی پائے گئے تھے، جن کے سر سے خون بہہ رہا تھا

خط میں کہا گیا ہے کہ سر پر چوٹ لگنے کی وجہ معلوم نہیں، تاہم اس بات کے خدشات ہیں کہ ان پر حملہ ہوا ہو

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ عثمان کاکڑ کو پہلے بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں اور پارلیمنٹ میں اپنی آخری تقریر میں انہوں نے انٹیلیجنس ایجنسیوں کی جانب سے دھمکیاں ملنے کا ذکر کیا تھا

خط پر دستخط کرنے والے اقوامِ متحدہ کے حکام میں ماورائے عدالت قتل یا من مانی سزاؤں، جبری یا غیر رضاکارانہ گمشدگیوں اور اقلیتی امور پر پر ورکنگ گروپ کے اراکین اور خصوصی خصوصی نمائندے شامل ہیں

مبینہ ’قتل کی فہرست‘ کے بارے میں خصوصی نمائندوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق ترجمان کی جانب سے کم از کم دس افراد کی فہرست فیسبک پوسٹ میں شائع کی گئی تھی

کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان احسان اللہ احسان نے جون/جولائی 2021ع میں ایک فیسبک پوسٹ میں الزام لگایا تھا کہ قید کے دوران انہیں تقریباً دس افراد کی فہرست دی گئی تھی، جنہیں ان کی ’ریاست مخالف سرگرمیوں‘ کے لیے ختم کرنا ضروری تھا

احسان اللہ احسان کے مطابق اس فہرست میں سابق سینیٹرز افراسیاب خٹک اور فرحت اللہ بابر، خیبر پختونخوا کے سیاسی کارکن سید عالم محسود اور مفتی کفایت اللہ شامل ہیں۔ احسان اللہ احسان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس نے قتل کے احکامات پر عمل درآمد سے انکار کر دیا تھا

احسان اللہ احسان کی سوشل میڈیا پوسٹس کے فوراً بعد فرحت اللہ بابر اور افراسیاب خٹک دونوں نے اس معاملے کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹیوں کے ساتھ ساتھ ایف آئی اے کے سامنے بھی اٹھایا تھا تاہم اس سے کچھ نہیں نکلا۔

Tags:

senator usman kakarsenator usman khan kakarusman kakarusman kakar caseusman kakar deathusman kakar senatorusman kakar senator speechusman kakar speechusman kakar speech in senateusman khan kakarusman khan kakar in senateusman khan kakar janazausman khan kakar latestusman khan kakar latest speechusman khan kakar sanate speechusman khan kakar senateusman khan kakar speechusman khan kakar speech todayusman khan kakar today
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بلوچستان کے صحافی اور ادیب عابد میر گھر پہنچ گئے، اسلام آباد پولیس

Next

نوجوانوں میں دل کا دورہ پڑنے کے کیسز میں تیزی سے اضافہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme