Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

بلوچستان کے صحافی اور ادیب عابد میر گھر پہنچ گئے، اسلام آباد پولیس

By Akhtar Rasool
مارچ 10, 2023 3 Min Read
0

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے ”قلمکار عابد میر جن کے لاپتا ہونے کی اطلاع تھی، وہ گھر پہنچ گئے ہیں۔ تمام شہریوں اور صحافیوں کا شکریہ جنہوں نے اس سلسلے میں پولیس سے رابطہ کیا اور اطلاع دی“

جمعرات کو اسلام آباد پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا ”گھر والوں سے رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے لاپتا ہونے کا غلط تاثر پیدا ہوا“

واضح رہے کہ جمعرات کو صحافی اور ادیب عابد میر کے اسلام آباد سے لاپتا ہونے کی خبریں چلنا شروع ہوئی تھیں۔ اس کے بعد عابد میر کے بھائی خالد حسین نے اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی

عابد حسین صحافتی اور ادبی حلقوں میں عابد میر کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ ان کا تعلق بلوچستان کے ضلع اوستہ محمد سے ہے اور وہ کوئٹہ کے گورنمنٹ پوسٹ ڈگری کالج سریاب میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر تعینات ہیں

عابد میر کے بھائی خالد حسین نے بتایا تھا کہ ان کے بھائی نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں پی ایچ ڈی اسکالر ہیں۔ اس لیے اسلام آباد میں مقیم تھے

ان کا کہنا تھا ”عابد میر بدھ کی شام چھ بجے سے لاپتا ہیں۔ آخری بار عابد کی بات ان کی اہلیہ سے شام چھ بج کر بائیس منٹ پر ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے اہل خانہ سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔ کچھ دوستوں کے مطابق عابد میر کا موبائل نمبر رات نو بجے تک رسائی میں تھا لیکن وہ کال وصول نہیں کر رہے تھے“

خالد حسین نے بتایا تھا ”آخری بار کے رابطے کے مطابق عابد میر اسلام آباد کے علاقے جی 11مرکز میں تھے، جس کے بعد سے وہ لاپتا ہیں۔ ہم نے اسلام آباد کے پولیس تھانہ رمنا میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرا دی ہے“

خالد میر کا کہنا تھا ”ہمیں حالیہ عرصے میں کوئی خطرہ نہیں تھا اور ایسا کوئی معاملہ نہیں تھا جس کی بنا پر ہم کسی پر کوئی شک ظاہر کریں“

عابد میر ایک صحافی، کالم نگار اور مصنف ہیں، جو تنقیدی تحریروں اور کہانیوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں

اہل خانہ کے مطابق عابد میر ان دنوں آن لائن میگزین ’لوک سجاگ‘ کے بلوچستان کے ریجنل ایڈیٹر کے طور پر بھی کام کر رہے تھے

وہ بلوچستان کے آن لائن صحافتی ادارے ’حال احوال‘ کے ایڈیٹر بھی رہ چکے ہیں۔ عابد میر مختلف اخبارات میں کالم بھی لکھتے رہے جبکہ وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بلوچستان کے مسائل پر کھل کر حکومت کو تنقید کرتے رہے ہیں۔ عابد میر کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں

اُن کا شمار بلوچستان میں حکام کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والوں میں ہوتا ہے۔ اُنہوں نے اپنے قلم کے ذریعے بلوچستان کے وہ مسائل اُجاگر کرنے کی کوشش کی ہے جو مقامی میڈیا رپورٹ نہیں کرتا

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور فیسبک پر صحافیوں ،ادیبوں اور دیگر صارفین نے عابد میر کی گمشدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا تھا

عابد میر کی گمشدگی پر سوشل میڈیا پر بھی ان کے بارے میں ‘فائنڈ عابد میر’ کے نام سے ٹرینڈ چلایا گیا۔

Tags:

ambassador daughter in pakistananchor farwa waheed about turkey and arabic peoplesarticle writer and social activistbeautiful pakistani anchorbeautiful pakistani womenbiggest and longestIslamabadlahorehighcourtlatest news pakistanlongest moustachePakistan cricketpakistani anchorpakistani anchor about arabspakistani news anchorpakistani reactionpolitical redditPrime Ministershan ali tv letestwomen domestic protection bill
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

الٹی شلوار (افسانہ)

Next

اقوامِ متحدہ کے عہدیداروں کا عثمان کاکڑ کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme