Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

اقوام متحدہ: ایغور مسلمانوں پر چینی مظالم کی پچاس ملکوں کی مذمت

By Akhtar Rasool
نومبر 1, 2022 2 Min Read
0

چین کے سنکیانگ خطے میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پچاس ممالک نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایغوروں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کی سفارشات کو نافذ کرنے کی بھی بیجنگ سے اپیل کی ہے

سنکیانگ خطے میں چین کی جانب سے انسانیت کے خلاف جرائم کی مذمت کرتے ہوئے پچاس ملکوں نے پیر کے روز ایک بیان پر دستخط کیے اور اقوام متحدہ سے ایغوروں کے خلاف چین کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر فوری توجہ دینے کی اپیل کی

بیان، جس پر دستخط کرنے والوں میں بیشتر مغربی ممالک ہیں، میں کہا گیا ہے، ”ہمیں عوامی جمہوریہ چین میں انسانی حقوق کی صورتحال اور بالخصوص سنکیانگ میں ایغوروں اور دیگر مسلم اقلیتوں کی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر انتہائی تشویش ہے“

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں اس موضوع پر مباحثہ کی سابقہ ناکام کوشش کے بعد چین کے خلاف یہ مذمتی بیان بڑی حد تک صرف علامتی نوعیت کا ہے

اقوام متحدہ میں کینیڈا کے سفیر بوب رائے نے جنرل اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی میں مذکورہ بیان پڑھ کر سنایا

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر) نے کافی انتظار کے بعد اگست میں سنکیانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی مخالف اپنی پالیسیوں کی آڑ میں انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیاں کر رہا ہے

ان ملکوں نے چین سے اقوام متحدہ کی رپورٹ میں درج سفارشات کو مکمل طور پر نافذ کرنے کی اپیل کی اور ان تمام افراد کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا جنہیں "ان کی آزادی سے جبراً محروم کر دیا گیا” ہے

جن پچاس ملکوں نے اس بیان پر دستخط کیے ہیں ان میں امریکہ، برطانیہ، جاپان، فرانس، جرمنی، آسٹریلیا، اسرائیل، ترکیہ، گواٹے مالا اور صومالیہ بھی شامل ہیں

دوسری جانب بیجنگ سنکیانگ میں اقلیتوں کے انسانی حقوق کی کسی بھی طرح کی خلاف ورزی کے الزامات کی تردید کرتا ہے۔ اکتوبر کے اوائل میں او ایچ سی ایچ آر رپورٹ پر جنیوا میں اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں بحث کرانے کی کوشش کو چین نے ناکام بنا دیا تھا

اقوام متحدہ کے سفراء، ایغور میں انسانی حقوق کے کارکنان اور اقوام متحدہ کے خصوصی تفتیش کار نے ہائی کمشنر کی رپورٹ پر عمل درآمد کے حوالے سے غور و خوض کے لیے گزشتہ ہفتے ایک میٹنگ کی تھی۔ لیکن چین نے اس میٹنگ کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس چین مخالف پروگرام کا بائیکاٹ کرتا ہے

اقوام متحدہ کے رکن ملکوں کے نام لکھے گئے خط میں چین نے مذکورہ میٹنگ کو سیاسی اغراض پر مبنی پروگرام اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا قرار دیا تھا۔

Tags:

atrocitiesChinaMuslimsUyghur
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی: مچھر کالونی میں تشدد سے ہلاکت کا معاملہ، ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Next

سمندر کا پانی قابل استعمال بنانے کے لیے سعود عرب کا تربیتی پروگرام

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme