Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

امریکا سے خراب تعلقات, پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے

By Akhtar Rasool
اپریل 4, 2022 2 Min Read
0

بلوم برگ نیوز سروس کے مالیاتی گاہکوں کے درمیان زیر گردش رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی ہلچل ملک کو درپیش خطرے میں اضافہ کر رہی ہے اور ملک کے بانڈز اور کرنسی میں مزید نقصانات کو جنم دے رہی ہے

رائٹرز نیوز سروس نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ سیاسی لڑائی ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پاکستان کو بڑھتی ہوئی مہنگائی، گرتے ہوئے غیر ملکی ذخائر اور بڑھتے ہوئے خسارے کا سامنا ہے، پاکستان کو ہمسایہ ملک افغانستان میں طالبان کو وہاں عدم استحکام کو محدود کرنے کی کوشش کرتے ہوئے انسانی حقوق کے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے ترغیب دینے کے بین الاقوامی دباؤ کا بھی سامنا ہے

بلوم برگ کی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ جاری سیاسی انتشار پاکستانی کرنسی کے ڈوبنے کا سبب بن رہا ہے، بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سال ملک کے ڈالر بانڈز پہلے ہی 5 فیصد گر چکے ہیں

رواں ہفتے کے اوائل میں جاری کیے گئے بیان میں موڈیز نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کریڈٹ منفی تھی کیونکہ اس سے پالیسی کے تسلسل میں غیریقینی صورتحال پیدا ہوتی ہے

دیگر مالیاتی سروسز نے بھی اس نکتے پر زور دیا اور حکومت کی ان اصلاحات پر عمل درآمد جاری رکھنے کی صلاحیت پر سوال اٹھایا جن پر اس نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اتفاق کیا ہے جو ملک کی بیمار معیشت کو مالی مدد فراہم کر رہا ہے

ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ آئی ایم ایف کو پاکستان کے لیے اپنا 6 ارب ڈالر کا بیل آؤٹ پیکج معطل کرنے پر بھی مجبور کر سکتا ہے، رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سرمایہ کاروں کو تشویش ہے کہ سیاسی جدوجہد حکام کی توجہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر سے ہٹا دے گی

کچھ رپورٹس نے آئی ایم ایف میں امریکا کے غالب کردار کی نشاندہی کرتے ہوئے مزید کہا کہ واشنگٹن کے ساتھ تصادم نہ صرف پاکستان کے معاشی انتظامات کو پٹڑی سے اتار سکتا ہے بلکہ اس سے ملک کی معاشی حیثیت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے

رپورٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ امریکا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی سے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف میں مزید نقصان پہنچ سکتا ہے جہاں پاکستان پہلے ہی گرے لسٹ میں موجود ہے

ختلف امریکی ذرائع ابلاغ سے بات کرنے والے کچھ ماہرین نے دلیل دی کہ پاکستان بھی امریکا سے خود کو دور کرنا چاہتا ہے لیکن دیگر نے کہا کہ یہ موجودہ سیاسی حکومت ہے جو جان بوجھ کر امریکا سے دور ہو رہی ہے

انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان کی فوج کبھی امریکی ہتھیاروں کا سب سے بڑا وصول کنندہ تھی اور اسی وجہ سے اس نے ہتھیاروں کے لیے چین پر زیادہ سے زیادہ انحصار کرنے کے بعد ایک متوازن خارجہ پالیسی مرتب کرنے کی کوشش کی

Tags:

ChinaEconomic CrisisForeign PoliciesPak America relationsUSA
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دانۂ گندم (براہوی ادب سے منتخب افسانہ)

Next

سری لنکا میں معاشی بحران کابینہ کے26 ارکان مستعفی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme