Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

امریکا میں خوفناک دھماکے کے خودکش بمبار کی شناخت ہو گئی

By Akhtar Rasool
دسمبر 28, 2020 1 Min Read
0

امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر میں کرسمس ڈے پر ایک وین خوفناک دھماکے سے تباہ ہو گئی تھی، جس میں سے ملنے والی انسانی باقیات کے ڈی این اے سے مشتبہ بمبار کی شناخت 63 سالہ انتھونی کوئن وارنر کے نام سے ہوئی ہے

تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرسمس ڈے پر نیشویل کے ریسٹورینٹ اور دفاتر سے آباد پُررونق علاقے میں فائرنگ کی اطلاع پر ایک پولیس اہلکار وہاں پہنچا تھا۔ جائے وقوعہ پر ایک وین کھڑی تھی جس کا سائرن بج رہا تھا تاکہ آس پاس سے لوگ دور ہٹ جائیں

دریں اثنا پولیس اہلکار وین کے قریب جانے ہی والا تھا کہ خوفناک دھماکا ہو گیا. دھماکا اتنا شدید تھا کہ پولیس اہلکار 3 فٹ فضا میں اُڑ کر زمین پر آن گرا اور شدید زخمی ہو گیا

اس دھماکے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تھی تاہم قریب موجود ٹیلی کام آفس مکمل طور تباہ ہو گیا، جس سے ٹینیسی سمیت چار دیگر ریاستوں کے مواصلاتی نظام میں خرابی پیدا ہوگئی تھی

ابتدائی تفتیش کے دوران تباہ حال وین سے انسانی باقیات ملنے پر کہا گیا تھا کہ یہ خود کش حملہ تھا، تاہم اب انسانی باقیات کے ڈی این اے سے خود کش بمبار کی شناخت 63 سالہ انتھونی کوئن وارنر کے نام سے ہوئی ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے تاہم ابھی تک خود کش حملے کی وجہ اور ہدف کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ جب کہ مشتبہ خودکش بمبار کا کوئی مجرمانہ رکارڈ بھی نہیں ملا.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

معروف بالی ووڈ اداکار ﻋﺮﻓﺎﻥ ﺧﺎﻥ ﮐﯽ ﺍٓﺧﺮﯼ ﻓﻠﻢ ﮐﺐ ﺭﯾﻠﯿﺰ ﮨﻮﮔﯽ؟

Next

ﺗﻌﻠﯿﻤﯽ ﺍﺩﺍﺭﮮ مزید بند رکھے جائیں، ﮐﻮﺭﻭﻧﺎ ﭨﺎﺳﮏ ﻓﻮﺭﺱ کی ﺗﺠﻮیز

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme