Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

امریکا میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کے لیے لاکھوں ڈالرز کا انعام

By Akhtar Rasool
مئی 29, 2021 2 Min Read
0

واشنگٹن: امریکا کی کئی ریاستوں کی طرح کیلی فورنیا نے بھی ویکسینیشن کرانے والے دس افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے فی کس 15 لاکھ ڈالر جب کہ 30 افراد کو فی کس 50 ڈالر دیئے کا اعلان کیا ہے

تفصیلات کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ریاست کیلی فورنیا نے 4 جون سے کورونا ویکسی نیشن کرانے والوں کے لیے لاکھوں ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ قرعہ اندازی کے ذریعے 10 افراد کو فی کس 15 لاکھ ڈالر جب کہ دیگر 30 افراد کو فی کس 50 ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا

کیلی فورنیا کے گورنر نے کورونا ویکسین لاٹری کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ پہلے 20 لاکھ افراد کو 50  ڈالر کے گفٹ کارڈ بھی دیئے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ویکسین کی جانب راغب کرنا ہے تاکہ 15 جون سے کورونا پابندیوں کے خاتمے کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جا سکے

ریاست اوہائیو میں بھی 10 لاکھ ڈالر تک کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ اوہائیو میں اس لاٹری کو ویکس اے ملین کا نام دیا گیا ہے جس سے 2.7 ملین لوگ نقد رقم کے حق دار ہوں گے جب کہ ویکسین لگوانے والے 12 سالہ پہلے بچے کو تعلیمی اسکالرشپ دی جائے گی

اسی طرح کولاراڈو اور اوریگن نے بھی ویکسین لگوانے والوں کے لیے ’’ون ملین ڈالر‘‘ کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ نیویارک میں 12 سے 17 سال کے ویکسین لگوانے والے بچوں کو فل اسکالرشپ دی جائے گی

واضح رہے کہ امریکا کی 25 ریاستوں میں 50 فیصد سے زائد اور 9 ریاستوں میں 70 فیصد سے زائد آبادی کو ویکسین کے دونوں ٹیکے لگ چکے ہیں جب کہ اب 12 سے 17 سال کے بچوں کی ویکسینیشن بھی شروع ہوگئی ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نون لیگ کی پیپلز پارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم سے نکالنے کی تجویز

Next

عالمی برانڈ کی پاکستانی قمیض کی کاپی کی قیمت ساڑھے 5 لاکھ روپے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme