Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

عالمی برانڈ کی پاکستانی قمیض کی کاپی کی قیمت ساڑھے 5 لاکھ روپے

By Akhtar Rasool
مئی 29, 2021 2 Min Read
0

اسپورٹس و فیشن کے شہرہ آفاق اٹالین لگژری برانڈ ‘گچی’ یا ‘گوچی’ نے پاکستانی و بھارتی خواتین کی قمیض یا کرتے سے ملتی جلتی شرٹ کو ساڑھے پانچ لاکھ روپے کی قیمت تک فروخت کے لیے پیش کردیا

‘گچی’ یا ‘گوچی’ کو دیدہ زیب اور مہنگے لباس و جوتے سمیت دیگر فیشن ایبل چیزیں متعارف کرانے کی وجہ سے پہنچانا جاتا تھا

تاہم اس بار برانڈ کی جانب سے کڑاہی کی ہوئی خواتین کی شرٹ کو ساڑھے تین ہزار امریکی ڈالر کی رقم میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے پر لوگ حیران رہ گئے

فیشن برانڈ نے خواتین کی جس ٹی شرٹ کو ساڑھےتین ہزار امریکی ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے، اس پر یورپی ملک یوکرین سمیت دیگر ممالک میں کی جانے والی کڑاہی کی گئی ہے

مذکورہ شرٹ جنوبی ایشیائی ممالک اور خاص طور پر پاکستان اور ہندوستان میں خواتین کی قمیض یا کرتے سے نہ صرف ملتی جلتی ہے بلکہ لوگ اسے پاکستانی قمیض کی کاپی بھی قرار دے رہے ہیں

‘گچی’ یا ‘گوچی’ کی جانب سے صرف ایک شرٹ کو ساڑھے تین ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 5 لاکھ 40 ہزار روپے کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے پر حیران رہ گئے

فیشن برانڈ کی جانب سے متعارف کرائی گئی شرٹ کو دور جدید کے فیشن کے برعکس بھی قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ مذکورہ طرز کی شرٹس اب کم ہی پہنی جاتی ہیں

تاہم زیادہ تر لوگوں نے فیشن برانڈز کو شرٹ کی قیمت پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کچھ لوگوں نے کہا کہ پاکستان میں تو پورے کا پورا جوڑا وہ بھی دوپٹے کے ساتھ ڈھائی سے تین ہزار روپے کا ملتا ہے

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی بڑے برانڈ کی جانب سے اتنی زیادہ قیمت پر لباس کو فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہو۔ اس سے قبل رواں برس مارچ میں فیشن برانڈ ’زارا‘ نے بھی پاکستانی قمیض سے ملتی جلتی قمیض کو 20 ہزار روپے کی قیمت تک فروخت کے لیے پیش کیا تھا

’زارا‘ سے قبل امریکی فیشن ہاؤس ’سی‘ نے اپریل 2019 میں سندھی اجرک کی کاپی کرکے بنائے گئے خواتین کے لباس کی شرٹ 47 ہزار روپے میں فروخت کے لیے پیش کی تھی۔

فیشن ہاؤس ’سی’ سے پہلے مارچ 2019 میں معروف فرنچ فیشن ڈیزائنر کرسٹین لوبوٹن نے پشاوری چپلوں کی نقل کو ’رابرٹ‘ شوز کے نام سے جوتوں کو 65 ہزار روپے تک کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیا تھا.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

امریکا میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کے لیے لاکھوں ڈالرز کا انعام

Next

اب موسم کی بہتر اور تیز رفتار پیش گوئی ممکن، کراچی میں جدید ڈوپلر ریڈار فعال کر دیا گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme