Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

امریکا: نیوی انجینیئر کا ایٹمی راز کی فروخت کی کوشش کا اعتراف

By Akhtar Rasool
فروری 15, 2022 3 Min Read
0

واشنگٹن – امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ کے ایک انجنیئر نے پیر کو وفاقی عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے جوہری آبدوزوں کے راز ایک غیر ملکی طاقت کو فروخت کرنے کی کوشش کی تھی

تینتالیس سالہ جوناتھن ٹوب نے اپنی اہلیہ ڈیانا ٹوب کے ہمراہ گرفتاری کے چار ماہ سے زیادہ عرصے کے بعد ایک وفاقی جج کے سامنے یہ اعتراف جرم کیا

جرم تسلیم کرنے کے بدلے انہیں ساڑھے بارہ سے ساڑھے سترہ سال قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے

دوسری جانب ان کی اہلیہ ڈیانا، جو ایک ٹیچر ہیں، اب تک اپنی بے گناہی کے موقف پر ڈٹی ہوئی ہیں اور انہوں نے اپنے دو نوعمر بچوں کی دیکھ بھال کے لیے اپنی رہائی کی کوشش کی ہے، لیکن ان کے شوہر کا جرم تسلیم کرلینا انہیں بھی مجرم تھہراتا ہے

عدالتی دستاویز کے مطابق: ’ڈیانا ٹوب جان بوجھ کر اور رضاکارانہ طور پر ایک غیر ملکی قوم کو فائدہ پہنچانے کے ارادے سے کسی دوسرے شخص کو خفیہ مواد پہنچانے کی سازش کا حصہ بنیں اور اس سازش کو آگے بڑھانے کے لیے متعدد کھلی کارروائیوں کا ارتکاب کیا، جس میں ایک نگرانی کرنے والے کے طور پر کام کرنا بھی شامل ہے۔‘

اگرچہ عدالت نے یہ نہیں بتایا کہ جوڑے نے کس ملک کو معلومات فروخت کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم دستاویز سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ملک امریکا کا اتحادی ہے، جس کی زبان انگریزی نہیں ہے

یاد رہے کہ امریکی ایٹمی آبدوزیں گذشتہ ستمبر میں ایک سفارتی بحران کا مرکز تھیں، جب آسٹریلیا نے امریکا اور برطانیہ کے ساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری کا اعلان کرنے کے لیے فرانس کے ساتھ ایک میگا ڈیل منسوخ کر دی تھی

امریکی محکمہ انصاف نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹوب 2012ع سے ورجینیا کلاس آبدوزوں کے ری ایکٹر کے ڈیزائن پر کام کر رہے تھے، جو امریکی بیڑے میں حملہ آور آبدوزوں کی تازہ ترین جنریشن ہے

اپریل 2020ع میں انہوں نے پیٹسبرگ، پنسلوانیا میں رابطہ قائم کرنے کے لیے دستاویزات اور ہدایات کے ابتدائی سیٹ کے ساتھ ایک پیکج بیرون ملک بھیجا تھا، جس پر واپسی کا پتہ درج تھا

محکمہ انصاف نے کہا کہ پیکج ’ممنوعہ ڈیٹا کے ایک نمونے اور مزید ممنوعہ مواد کی خریداری کے لیے خفیہ تعلق قائم کرنے کی ہدایات‘ پر مشتمل تھا

محکمہ انصاف کی دستاویزات کے مطابق: ’ٹوب نے ایک ایسے فرد کے ساتھ خفیہ ای میل کے ذریعے خط و کتابت شروع کی، جن کے بارے میں ان کا خیال تھا کہ وہ غیر ملکی حکومت کے نمائندہ تھے، جبکہ وہ ایف بی آئی کے خفیہ ایجنٹ تھے۔‘

کئی مہینوں کے دوران ٹوب کو دسیوں ہزار ڈالرز کی کرپٹو کرنسیوں میں بڑھا بڑھا کر ادائیگیاں کی گئیں اور انہوں نے چوری شدہ رازوں پر مشتمل ایس ڈی (میموری) کارڈز کو مونگ پھلی کے مکھن سے بنے (پینٹ بٹر) سینڈوچ کے اندر رکھ کر یا پھر چیونگم کے پیکٹ میں اور پٹیوں کے ریپر میں چھپا کر فراہم کیا

عدالتی دستاویزات کے مطابق جس ملک کے بارے میں ٹوب سمجھ رہے تھے کہ وہ راز فروخت کر رہے ہیں، وہ ایف بی آئی کے ساتھ تعاون کر رہا تھا، یہاں تک کہ ٹوب کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے اس ملک نے اپنے واشنگٹن کے سفارت خانے پر جھنڈا بھی لگایا تھا.

Tags:

Navy EngineerNuclear secretUSA
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

زرداری اور بھنڈ برادری کے درمیان نواب شاہ میں زمین کا خونی تنازعہ کیسے اور کب شروع ہوا؟

Next

افغانستان میں آخر ایسا کیا ہے، جو اسے حملہ آوروں کا قبرستان بناتا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme