Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

امریکہ: شارک نے کسی نر کے بغیر بچے کو جنم دے دیا!

By Akhtar Rasool
نومبر 12, 2023 2 Min Read
0

امریکہ کے ایک چڑیا گھر میں مادہ شارک نے گذشتہ چار سال میں کسی نر شارک سے تعلق قائم نہ ہونے کے باوجود بچے کو جنم دیا ہے

واضح رہے کہ یہ دوسرا موقع ہے، جب کسی شارک مچھلی نے اس انداز میں بچے کو جنم دیا ہے، جسے عام طور پر چڑیا گھر میں رہتے ہوئے ’کنواری پیدائش‘ کہا جاتا ہے

ریاست الینوائے کے بروک فیلڈ چڑیا گھر نے فیسبک پر شیئر کرتے ہوئے کہا ”شارک مچھلیاں انڈے دے کر افزائش نسل کرتی ہیں لیکن سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بے بی شارک افزائش کے لیے نر شارک کی ضرورت کے بغیر پیدا ہوئی“

بتاتے چلیں کہ مادہ اور نر کے درمیان ملاپ کے بغیر بچے کو جنم دینے کے عمل (جو پارتھینوجینیسس کے نام سے جانا جاتا ہے) نے گذشتہ دو دہائیوں میں سائنسدانوں کو ورطہِ حیرت میں ڈال دیا ہے

حالیہ برسوں میں جنگل اور چڑیا گھر دونوں جگہ بہت سے جانوروں کے پارتھینوجینیس کے عمل سے گزرنے کو دستاویزی شکل دی گئی ہے۔

ان جانوروں میں پرندے، رینگنے والے جانور، جو پرندوں میں شامل نہیں، سانپ اور چھپکلیاں شامل ہیں۔ شارک مچھلیوں جیسے پیچیدہ ریڑھ کی ہڈی والے جانوروں کے معاملے میں اس طرح کی کنواری پیدائش نسبتاً منفرد عمل ہے

ایپولٹ شارک (جن کے سر کے قریب مخصوص نشان ہوتا ہے) رات کو جاگتی ہیں۔ یہ مچھلیاں نیوگنی کے جنوبی ساحل سے لے کر آسٹریلیا کے شمالی ساحل تک گرم اور نسبتاً کم گہرے پانیوں میں پائی جاتی ہیں

مکمل بالغ ہونے کے بعد ان کی لمبائی تقریباً ڈھائی سے تین فٹ تک پہنچ سکتی ہے۔ وہ کم آکسیجن والے ماحول میں بھی زندہ رہ سکتی ہیں

انہیں کبھی کبھی پروں کا استعمال کرتے ہوئے زمین پر مختصر فاصلے تک ’پیدل چلنے‘ کے لیے بھی جانا جاتا ہے

23 اگست کو بروک فیلڈ چڑیا گھر ان دو چڑیا گھروں میں سے ایک بن گیا، جہاں اس طرح کے جنسی عمل کے بغیر ایپولیٹ شارک کے بچے کی کامیابی سے افزائش ہوئی

بالغ مادہ شارک تین سال کی عمر میں جنسی پختگی تک پہنچی اور اس وقت اس کی عمر صرف سات سال تھی، جب اس نے انڈے دینا شروع کیا

چڑیا گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ 2019 میں بروک فیلڈ چڑیا گھر پہنچنے کے بعد سے اسے کسی نر شارک کے ساتھ نہیں رکھا گیا

چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ شارک نے ہر ماہ دو سے چار انڈے دینا شروع کیے، جن میں سے ایک زرخیز تھا اور پانچ ماہ تک حرارت پہنچانے کے بعد اس میں سے ایک بچہ نکلا

بروک فیلڈ چڑیا گھر میں جانوروں کی دیکھ بھال کے ماہر مائیک مزیلس نے ایک بیان میں کہا ”ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارا شارک مچھلی کا بچہ باریک کٹی ہوئی کیپلن مچھلیاں، سکوئڈ مچھلیوں کے ٹینٹکلز کا قیمہ اور دیگر باریک کٹی ہوئی سمندری غذا کھا رہا ہے۔ ہم منتظر ہیں کہ چڑیا گھر آنے والے لوگ اسے دیکھیں۔“

Tags:

baby sharkbaby shark challengebaby shark sing alongbaby shark songBirtheating a poisonous sharkeating a sharkeating a shark aliveepaulette shark babyfemale shark at us zoo gives birth despite not being near a male in yearsgiving birth on a boatgreat white sharklemon shark birthno aquarium has a great white sharkpregnant gorilla learns to be a mumSharkshark babyshark birthshark gives birthshark giving birthwhale gives birth
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کیا گوگل کی جانب سے لاکھوں اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے سے آپ کا اکاؤنٹ بھی متاثر ہو سکتا ہے؟

Next

غزہ پر اسرائیلی حملوں کی المناک داستان سناتی تصویر، جس میں نظر آنے والے زیادہ تر بچے اب زندہ نہیں ہیں۔۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme