Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

کیا گوگل کی جانب سے لاکھوں اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے سے آپ کا اکاؤنٹ بھی متاثر ہو سکتا ہے؟

By Akhtar Rasool
نومبر 12, 2023 2 Min Read
0

گوگل نے دسمبر میں لاکھوں ’جی میل‘ اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل کی جانب سے دسمبر میں لاکھوں ایسے جی میل اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیے جائیں گے، جنہیں دو سال سے استعمال نہیں کیا گیا

گوگل پروڈکٹ منیجمنٹ کی نائب صدر رُتھ کریچلی کا کہنا ہے ”کمپنی کے صارفین کے اکاؤنٹس کو درپیش خطرے کو کم کرنے کے لیے غیر استعمال شدہ اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا اقدام اٹھایا جا رہا ہے“

گوگل کی نائب صدر نے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کی پالیسی کے حوالے سے مزید بتایا ”گوگل کے غیر فعال اکاؤنٹس کے ساتھ ان پر موجود مواد بھی ڈیلیٹ کر دیا جائے گا“

انہوں نے کہا ”جن اکاؤنٹس پر دو سال سے ’سائن اِن‘ نہیں کیا گیا، انہیں ڈیلیٹ کرنے کے ساتھ جی میل، ڈرائیو، کلینڈر اور فوٹوز بھی ڈیلیٹ کر دی جائیں گی“

رُتھ کریچلی نے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا ”گوگل کے وہ غیر فعال اکاؤنٹس اکثر پرانے یا دوبارہ استعمال شدہ پاس ورڈز پر انحصار کرتے ہیں، ان پر ٹو وے اتھینٹیکیشن بھی نہیں ہوتی اور انہیں بآسانی ہیک کیا جا سکتا ہے“

”ایک سروے کے مطابق غیر فعال اکاؤنٹس کی نسبت فعال اکاؤنٹس پر دس گنا زیادہ ٹو وے ویریفیکیشن موجود ہے“

گوگل کی پروڈکٹ مینجمنٹ کی نائب صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ”دوہری ویریفیکیشن کے بغیر اکاؤنٹس کو بآسانی نقصان پہنچایا جا سکتا ہے اور کسی کی بھی شناخت چھِن سکتی ہے“

گوگل پہلے ان اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرے گا، جنہیں دو سال سے استعمال نہیں کیا گیا۔ تاہم آرگنائزیشنز جیسے کہ اسکول اور بزنس کے لیے استعمال کیے جانے والے اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا

گوگل کے مطابق، ایسے اکاؤنٹس، جنہیں دو سال میں کم از کم ایک بار سائن اِن کیا گیا ہے، وہ فعال اکاؤنٹس میں شمار ہوں گے اور انہیں ڈیلیٹ بھی نہیں کیا جائے گا

جن گوگل اکاؤنٹس پر کوئی ای میل بھیجی یا پڑھی گئی، گوگل ڈرائیو استعمال کی گئی یا وڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر وڈیو دیکھی گئی، وہ بھی ایکٹو اکاؤنٹس تصور کیے جائیں گے

اس کے علاوہ وہ اکاؤنٹس جن سے گوگل پلے اسٹور سے کوئی ایپلیکیشن ڈاؤنلوڈ یا گوگل سرچ انجن میں کچھ سرچ کیا گیا ہو، وہ بھی ایکٹو یعنی فعال اکاؤںٹس میں شمار ہوں گے۔ یعنی ایسی صورت میں ان اکاؤنٹس کو ڈلیٹ نہیں کیا جائے گا۔

Tags:

accounts usersday in the life of a software engineerdelete thousands of emails fastdeleted millions of tiktok reveiwsgoogle has deleted millions of negative tiktok reviewsgoogle has deleted millions of tiktok reviewsgoogle over ten million account users to be blocked in three monthshow to unblock facebook accounthow to unblock twitter accountwhy google has deleted millions of tiktokwhy google has deleted millions of tiktok reviews
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

باپ (نارویجئن ادب سے منتخب افسانہ)

Next

امریکہ: شارک نے کسی نر کے بغیر بچے کو جنم دے دیا!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme