Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، شاپنگ مال میں نو افراد قتل

By Akhtar Rasool
مئی 7, 2023 3 Min Read
0

امریکی پولیس نے کہا ہے کہ ہفتے کو ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس کے ایک مصروف شاپنگ مال میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے کم از کم نو افراد کو قتل اور سات کو زخمی کر دیا

ڈیلس پولیس کے سربراہ برائن ہاروی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مسلح شخص کو، جن کے بارے میں حکام کا ماننا ہے وہ اکیلا تھا، ایک پولیس افسر نے اس وقت گولی مار دی، جس سے اس کی موت ہو گئی، جب اس نے ایلن پریمیم آؤٹ لیٹس مال کے باہر فائرنگ شروع کر دی

جبکہ ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق سنیچر کی رات حکام نے بتایا کہ ٹیکساس کے ایک آؤٹ لیٹ مال میں ہنگامہ آرائی کرنے والے ایک شوٹر نے 8 افراد کو ہلاک اور سات دیگر کو زخمی کر دیا اور فائرنگ کرنے والے نے بعد ازاں خود کو بھی گولی مار دی

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایلن میں آگ بجھانے والے محکمے کے سربراہ جون بوئڈ نے اسی پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’ہمیں جائے وقوعہ سے سات افراد کی لاشیں ملیں۔ ہم نے نو لوگوں کو ہسپتال پہنچایا۔ جنہیں ہم نے ہسپتال پہنچایا ان میں سے دو لوگ جان سے گئے۔‘

انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ زخمیوں کی حالت کیا ہے، تاہم کہا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے

علاقے میں 16 ہسپتال چلانے والے میڈیکل سٹی ہیلتھ کیئر نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے ٹراما سینٹرز میں آٹھ زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے، جن کی عمریں پانچ سے اکسٹھ سال کے درمیان ہیں

ڈیلاس شہر سے 25 میل دور شمال میں واقع ایلن کے علاقے میں ایک وسیع شاپنگ کمپلیکس اختتامِ ہفتہ خریداروں سے بھرا ہوا تھا جب واقعہ پیش آیا

ٹیلی ویژن پر دکھائی گئی فضائی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ سینکڑوں لوگ سکون سے اس شاپنگ مال سے باہر نکل رہے تھے، جو ڈیلاس سے تقریباً چالیس کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے

فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی اور شاپنگ مال میں خوف و ہراس پھیل گیا

واقعے کے بعد متعدد افراد نے اپنے ہاتھ اٹھا رکھے تھے جب کہ متعدد پولیس اہلکار چوکس کھڑے تھے

ایک نامعلوم عینی شاہد نے مقامی اے بی سی ٹیلی ویژن سے منسلک ڈبلیو ایف اے اے ٹی وی کو بتایا کہ مسلح شخص باہر فٹ پاتھ پر چلتے ہوئے اپنی رائفل سے گولیاں چلا رہا تھا اور یہ کہ اس نے زیادہ تر ہر سمت میں فائرنگ کی

ایلن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے چیف برائن ہاروے نے بتایا کہ ایک پولیس افسر غیر متعلقہ کال پر مال میں موجود تھا جب وہاں اچانک فائرنگ شروع ہوئی

ہاروے نے بتایا کہ جب وہاں موجود پولیس افسر نے گولیاں چلنے کی آوازیں سنیں تو مشتبہ شخص کو انگیج کیا اور اس کو غیرمؤثر کر کے ایمبولینس کو بلایا

شاپنگ مال کے باہر فٹ پاتھوں پر خون دیکھا جا سکتا تھا اور لاشوں پر سفید رنگ کی چادریں پڑی ہوئی تھیں

حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ اس کی لاش فٹ پاتھ پر پڑی ہوئی تھی جب مزید پولیس اہلکار وہاں پہنچے

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے فائرنگ کو ’ناقابل بیان سانحہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست مقامی حکام کی ہر طرح سے مدد کے لیے تیار ہے۔ ٹیکسس کے قصبے ایلن کی آبادی تقریباً ایک لاکھ ہے

گن وائلنس آرکائیو کے مطابق امریکہ میں سرعام فائرنگ کر کے لوگوں کو گولی مارنے کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ 2023 میں اب تک ایسے کم از کم 198 واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

Tags:

allen mall shootingallen mall shooting 2023allen mall shooting may 2023allen mall shooting may 6 2023deadly allen mall shootingmall of americamall of america shootingmall shootingmass shootingmass shooting in monterey parkmen wanted in shootingmoa shootingmunich shopping center shootingShootingshooting at mall of americashooting in allen texasshooting in mallshooting in monterey park todayShoppingunite dstates mass shooting
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ماں کے پیٹ میں ہی بچے کے دماغ کا آپریشن، امریکی ڈاکٹروں کا ناقابلِ یقین سرجری کا دعویٰ

Next

بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کی آگ بھڑک اٹھنے کے پس منظر میں کیا معاملہ ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme