Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

امریکہ کا نیشنل اسپیلنگ بی کپ 14 سالہ دیو شاہ نے جیت لیا۔۔ اسپیلنگ بی مقابلہ کیا ہے؟

By Akhtar Rasool
جون 4, 2023 3 Min Read
0

امریکہ میں انگریزی زبان کے ہجوں یعنی اسپیلنگ کا قومی سطح کا مقابلہ بھارتی نژاد چودہ سالہ دیو شاہ نے جیت لیا ہے، جس کی بدولت انہوں نے ایک خوبصورت کپ اور قومی اعزاز کے ساتھ پچاس ہزار ڈالر کا بڑا انعام بھی حاصل کیا

بچوں میں انگریزی زبان میں دلچسپی پیدا کرنے اور انہیں درست ہجوں کے ساتھ لکھنے کی جانب مائل کرنے کے لیے امریکہ میں چوبیس سال قبل اسپیلنگ بی کے نام سے قومی سطح پر اسکول کے بچوں میں ہجوں کا مقابلہ شروع کیا گیا تھا۔ اس مقابلے میں آٹھویں جماعت تک کے بچے حصہ لے سکتے ہیں

اسپیلنگ بی کا آغاز 1925 میں ہوا تھا، دلچسپ بات یہ ہے کہ اب تک اسے زیادہ تر ایشیائی پس منظر رکھنے والے بچوں نے جیتا ہے۔ ایشیائی پس منظر کے تعلق کے ساتھ دیو شاہ ان مقابلوں کے بائیسویں چیمپئن ہیں

قومی سطح کے مقابلے تک پہنچنے کے لیے ایک طویل اور دشوار سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ مقابلے میں شرکت کے خواہشمند بچے پہلے کلاس کی سطح کے مقابلے میں حصہ لیتے ہیں۔ جس کے بعد اسکول کی سطح پر مقابلہ ہوتا ہے۔ پھر جتینے والے بچے ڈسٹرکٹ لیول کے مقابلے میں شریک ہوتے ہیں۔ ضلعی مقابلہ جیتنے والے بچے ریاستی اور علاقائی مقابلے کے میدان میں اترتے ہیں اور کامیابی کی سند پانے والوں کو قومی سطح کے مقابلے کے لیے منتخب کر لیا جاتا ہے

اسپیلنگ کے مقابلے میں بھی کئی مراحل ہوتے ہیں۔ یہ مقابلہ آسان لفظوں سے مشکل لفظوں کی جانب بڑھتا ہے۔ مقابلے کا میزبان بلند آواز میں کوئی لفظ بول کر اس کے اسپیلنگ پوچھتا ہے، جس کا محدود وقت میں جواب دینا ہوتا ہے۔ صرف مستند ڈکشنری میں درج اسپیلنگ کو ہی درست جواب کے طور پر قبول کیا جاتا ہے۔ غلط جواب دینے والے بچے ایک ایک کر کے مقابلے سے باہر ہو جاتے ہیں۔ یہاں تک کہ آخر میں صرف دو بچے ہی باقی رہ جاتے ہیں، جن میں سے ایک فاتح اور دوسرا رنر-اپ قرار پاتا ہے۔ رنر اپ بھی پچیس ہزار ڈالر کے انعام کا حقدار ہوتا ہے

اسپیلنگ بی کے قومی مقابلے کے فاتح دیو شاہ کا تعلق ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر ٹیمپا کے علاقے لارگو سے ہے۔ جب کہ رنر اپ شارلٹ اس مقابلے کے لیے ورجینیا کے شہر آرلنگٹن سے آئی تھیں، وہ بھی چودہ سال کی ہی ہیں

اس مقابلے کا فیصلہ کن لفظ Psammophile تھا۔ دیو شا نے اس لفظ کے اسپیلنگ بتانے سے پہلے چند لمحے سوچا اور پھر اس کے درست ہجے بتا کر انعامی کپ اور پچاس ہزار ڈالر جیت لیے۔ یہ لفظ ریت پر اگنے والی ایک گھاس کے لیے استعمال کیا جاتا ہے

دوسرے نمبر پر آنے والی شارلٹ نے مقابلہ جیتنے پر دیو شا کو مبارک باد دی، جب کہ دیوشاہ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے شارلٹ کو بتایا کہ اسے بھی پچیس ہزار ڈالر کی انعامی رقم ملے گی

دیو کے والد نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو تین سال کی عمر سے ہی لفظ اور ان کے اسپیلنگ یاد کرنے کا شوق ہے اور کم عمری میں بھی اس کی یاداشت ناقابلِ یقین تھی۔ وہ کئی سال تک نارتھ ساؤتھ فاؤنڈیشن کے تعلیمی مقابلوں میں حصہ لیتا رہا

دیو کی والدہ نیلم شاہ نے بتایا کہ ان کا بیٹا اس مقابلے کے لیے عرصے سے سخت تیاری کر رہا تھا، لیکن پہلے کرونا وبا کے پھیلاؤ کے باعث یہ مقابلہ نہ ہو سکا اور پھر پچھلے سال آرلینڈو کے علاقے میں سمندری طوفان آنے کی وجہ سے مقابلہ منسوخ کر دیا گیا۔ ان واقعات نے دیو کو سخت پریشان کر دیا۔ مجھے اسے نارمل کرنے میں چار ماہ لگے

دیو نے اپنی کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس مقابلے کے لیے سخت محنت کی ہے۔ گزشتہ چھ ماہ کی زیادہ تر راتیں انہوں نے جاگتے اور اسپیلنگز کی تیاری کرتے ہوئے گزاری ہیں

جب ان سے پوچھا گیا کہ اس شاندار کامیابی کے بعد وہ کیا کرنا چاہتے ہیں، تو دیو کا جواب تھا کہ میں جی بھر کر سونا چاہتا ہوں۔ پچھلے چھ مہینوں کی راتیں میں نے آنکھوں میں گزاری ہیں

اسپیلنگ کا یہ مقابلہ امریکی بچوں میں اس قدر مقبول ہے کہ اس سال مقابلے میں اسکول کی سطح پر ایک کروڑ دس لاکھ بچوں نے اس میں حصہ لیا۔ اس سال یہ مقابلہ ریاست میری لینڈ کے نیشنل ہاربر پر منعقد ہوا۔

Tags:

2023 scripps national spelling beedev shah spelling beedev shah wins spelling beenational spelling beescripps national spelling beescripps national spelling bee 2023scripps national spelling bee 2023 winnerscripps national spelling bee winning momentspellingspelling beespelling bee competitionspelling bee contestspelling competitionwho won the spelling beewins us national spelling bee
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

شہر میں رہنے والوں کا مضافاتی علاقوں میں جا بسنا نقصان دہ ہو سکتا ہے!

Next

پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ میسی کا سفر اختتام کو پہنچا۔۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme