Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

امریکی شخص پر صحت پانے کے لیے قتل اور آدم خوری کا الزام

By Akhtar Rasool
دسمبر 23, 2021 2 Min Read
0

ایڈاہو – امریکا کی شمال مغربی ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے شخص پر ایک ستر سالہ بزرگ کے قتل اور آدم خوری کا الزام عائد کیا گیا ہے

انتالیس سالہ جیمز ڈیوڈ رسل پر رواں برس ستمبر میں ستر سالہ ڈیوڈ ایم فلیگٹ کے مبینہ قتل کا شبہ ظاہر کیا گیا، جب حکام کو ان کے گھر سے انسانی ’بافتیں‘ (Tissues) ملی تھیں

ڈیوڈ فلیگٹ کو بونر کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے 10 ستمبر کو ایڈاہو میں کلارک فورک کے علاقے میں ملزم کے گھر کے باہر گاڑی میں بے حس و حرکت پایا تھا

واقعے کے حوالے سے مقامی اخبار ’بونرز فیری ہیرالڈ‘ نے رپورٹ کیا کہ ڈیوڈ فلیگٹ کی تمام باقیات نہیں مل سکیں

مبینہ طور پر تفتیش کاروں نے ایک خون آلود مائیکرو ویو اور خون سے لت پت چاقو جائے وقوعہ سے برآمد کیا

حکام نے بتایا کہ ملزم پر لگائے گئے الزامات کے مطابق رسل کا خیال تھا کہ وہ گوشت کے کچھ حصوں کو کاٹ کر اپنے دماغ کو صحت مند کر سکتا ہے

بونر کاؤنٹی کے تفتیش کار فلپ سٹیلا نے جمعرات کو بتایا: ’موت اور خون ریزی سے نمٹتے وقت یہ ہمارے ضمیر کے لیے صدمہ ہے۔‘

انہوں نے مزید کہنا تھا کہ جہاں تک میں جانتا ہوں یہ ایڈاہو میں آدم خوری کا پہلا کیس ہے

اگر رسل کو سزا سنائی جاتی ہے تو وہ ایڈاہو میں آدم خوری کے جرم میں قید میں ڈالے جانے والے پہلے شخص بن سکتے ہیں، جس پر 1990 کی دہائی میں باضابطہ طور پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ انہیں اس الزام پر چودہ سال تک کی سزا ہو سکتی ہے

تفتیش کار سٹیلا کا کہنا ہے کہ اس کیس کے بہت سارے پہلو ہیں جو ہم یقینی طور پر کبھی نہیں جان پائیں گے

انہوں نے کہا ’یہ سب خونی جرائم کا منظر نہیں تھا، لیکن اس میں سب سے زیادہ نفسیاتی پہلو ہے کہ یہاں کیا ہو رہا ہے؟‘ اور ’میں ٹکڑے کیوں اٹھا رہا ہوں؟‘ یہ اندھیرے راستے پر چلنے جیسا ہے، جو ہمیں اکثر و بیشتر نظر نہیں آتا۔‘

واضح رہے کہ رسل کو شیرف کے ساتھی اہلکاروں نے مختصر مزاحمت کے بعد گرفتار کیا تھا۔ اکتوبر میں اس مقدمے کی سماعت ملزم کو ایڈاہو سکیورٹی میڈیکل پروگرام کے حوالے کرنے کے بعد معطل کردی گئی تھی، جس کے نتائج سربمہر ہیں۔

انہیں 28 دسمبر کو نظرثانی کی سماعت کے لیے پیش کیا جائے گا.

Tags:

Accused of murder and cannibalismcannibalism
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بھارتی عدالت کا انوکھا فیصلہ، ویکسینیشن مہم پر مودی کی تصویر لگانے کے خلاف مقدمہ کرنے والے شخص پر جرمانہ

Next

امریکی کرونا فنڈ میں سو ارب ڈالر سے زائد فراڈ کا انکشاف

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme