Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

امریکی کرونا فنڈ میں سو ارب ڈالر سے زائد فراڈ کا انکشاف

By Akhtar Rasool
دسمبر 23, 2021 2 Min Read
0

واشنگٹن – امریکا میں کرونا وائرس کے نتیجے میں متاثرہ کاروبار اور شہریوں کی مدد کے لئے قائم کیے گئے فنڈ میں سے کم از کم ایک سو ارب ڈالر کی بڑی رقم چرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے

تفصیلات کے مطابق امریکی وفاقی ادارے ‘سیکرٹ سروس’ کے ایک عہدیدار روئے ڈوستن نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ سیکرٹ سروس نے وزارت لیبر اور چھوٹے کاروباروں کے ذمہ دار ادارے کی جانب سے فراہم کردہ معلومات پر اس فراڈ کا اندازہ لگایا ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس میں وزارت انصاف کی جانب سے نمٹائے جانے والے فراڈ کے کیسز کو شامل نہیں کیا گیا

ڈوستن کا کہنا تھا کہ یہ چوری شدہ رقم کل امدادی فنڈ کا 3 فیصد بنتا ہے، مگر اس سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ کرپشن اور چوری کے عادی افراد کے لئے یہ فنڈ کتنا دلکش ہے

سیکرٹ سروس کے مطابق اس اندازے میں سب سے بڑا حصہ بیروزگاری کے فراڈ کا ہے۔امریکی وزارت لیبر نے بتایا کہ بیروزگار افراد کے لئے قائم فنڈ سے 87 ارب ڈالر کی خطیر رقم جعل سازوں کو ادا کی گئی ہے

امریکی سیکرٹ سروس نے بیروزگاری انشورنس اور قرضوں میں فراڈ کے کیسز کی پیروی کرتے ہوئے 1٫2 ارب ڈالر برآمد کر لیے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر 2٫3 ارب ڈالر کو واگزار کروا لیا گیا ہے

ادارے نے مزید بتایا کہ کرونا فنڈ میں غبن کے شبے میں 900 تحقیقات جاری ہیں، اور اس ضمن میں ایک سو افراد کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے

امریکی وزارت انصاف نے گزشتہ ہفتے رپورٹ کیا تھا کہ اس نے فراڈ کے 95 کیسز کی پیروی کے دوران سات کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی نقد رقم برآمد کی ہے.

Tags:

Billions corruptionsUSA Covid CorruptionUSA Covid Fund
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

امریکی شخص پر صحت پانے کے لیے قتل اور آدم خوری کا الزام

Next

چوروں سے پریشان شہریوں نے کاریں کھلی چھوڑنا کیوں شروع کردیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme