Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

امریکی صدر کی جی7 کے رہنماؤں، یوکرینی صدر سے ملاقات، روس کے خلاف اقدامات پر تبادلہ خیال

By Akhtar Rasool
مئی 9, 2022 2 Min Read
0

امریکی صدر جو بائیڈن نے جی سیون ممالک کے اپنے ہم منصبوں اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کرکے یوکرین میں روس کی جاری جنگ اور ماسکو کو سزا دینے کے لیے نئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ہے

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے خلاف کھڑے ہونے میں سات بڑی معیشتوں کے گروپ کے درمیان اتحاد کی تعریف کرنے والے امریکی صدر جو بائیڈ اپنے ساتھی رہنماؤں کے ساتھ صبح 11:00 بجے ڈیلاویئر میں موجود اپنے گھر سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملاقات کرنے والے تھے جہاں وہ اپنا ویک اینڈ گزار رہے ہیں جبکہ وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا تھا کہ رہنماؤن کی ملاقات جاری ہے

ملاقات سے قبل وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران رہنما روس کے خلاف عائد ان پابندیوں میں اضافے پر بات کریں گے جو مغربی ممالک نے ماسکو پر 24 فروری کے حملے کے بعد سے عائد کی ہیں

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ‘رہنما یوکرین کے خلاف روس کی جنگ میں تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال کریں گے، ولادیمیر پیوٹن کی جنگ کے عالمی اثرات، یوکرین اور اس کے مستقبل کے لیے حمایت کا اظہار اور جی سیون ممالک کے اجتماعی ردعمل میں مسلسل اتحاد کا مظاہرہ کریں گے’

بیان میں وائٹ ہاؤس نے مزید بتایا گیا تھا کہ ملاقات کے دوران جارحانہ اقدام پر ولادیمیر پیوٹن کے لیے بھاری قیمت عائد کرنے کے لیے ہماری بے مثال پابندیوں میں مزید اضافے کے لیے اقدامات کرنا بھی شامل ہے

ان رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جبکہ پیر کو روس کے یوم فتح کی تقریبات ہونی ہیں

ولادیمیرپیوٹن نے یوکرین کو غیر مسلح کرنے اور اسے مغرب کی طرف سے بڑھائی جانے والی روس مخالف قوم پرستی سے نجات دلانے کے لیے اس حملے کو ‘خصوصی فوجی آپریشن’ قرار دیا تھا جبکہ یوکرین اور اس کے اتحادیوں کا کہنا ہے کہ روس نے بلا اشتعال جنگ شروع کی

امریکا اور یورپ نے روس پر اس کے حملے کے بعد سے سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، روسی معیشت کو نقصان پہنچانے اور تباہ کرنے اور جنگ کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کیے جانے والے وسائل کو محدود کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں روسی بینکوں، کاروباری اداروں اور افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے

Tags:

G7G7 leadersRussiaUkraineUkrainian PresidentUS PresidentUS President meets with G7 leaders
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

عمران خان کا خطاب پاکستان کے خلاف ‘سازش’ ہے، قانونی کارروائی کریں گے، وزیر اعظم

Next

سندھ، پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی لمپی اسکن وبا پھلنے لگی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme