Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

اوبر نے کراچی، اسلام آباد سمیت پانچ شہروں میں آپریشنز بند کرنے کا اعلان کر دیا

By Akhtar Rasool
اکتوبر 12, 2022 2 Min Read
0

معروف رائیڈ شیئرنگ کمپنی اوبر نے کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں اپنے آپریشنز بند کرنے کا اعلان کر دیا

اوبر نے ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان جاری بیان میں بتایا کہ اوبر پاکستان میں کام کرنے کے لیے پُرعزم ہے، ہم ان پانچ شہروں میں اپنے ذیلی برانڈ کریم کی سروسز جاری رکھیں گے، جبکہ لاہور میں اوبر کے آپریشنز بدستور جاری رہیں گے

کمپنی نے بتایا کہ وہ لاہور میں اپنی سروسز جاری رکھے گی اور نئی پروڈکٹ متعارف کرائے گی تاکہ اوبر سے پیسے کمانے والوں کو اس مشکل وقت میں سپورٹ کیا جا سکے

مزید بتایا گیا کہ پانچ شہروں کے رائیڈرز اور پارٹنرز کو بتا دیا گیا ہے کہ کس طرح وہ باآسانی کریم پر منتقل ہو سکتے ہیں

بیان میں بتایا گیا کہ جب ہم نے کریم کو خریدا تھا تو ہمیں یقین تھا کہ دونوں کمپنیاں ایک دوسرے کی طاقت اور کمزوریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مل کر کام کریں گی اور خطے میں بہتر خدمات فراہم کریں گی

کمپنی نے بتایا کہ وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ ہماری ٹیم کے لیے یہ مشکل وقت ہے، جنہوں نے گزشتہ کئی برسوں کے دوران بزنس کو پروان چڑھانے میں سخت محنت کے ساتھ کام کیا ہے

بیان میں کہا گیا کہ ہم ہر کسی کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور ہماری ترجیح کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں اوبر ایپ سے منسلک ملازمین، ڈرائیورز، رائیڈرز اور ہیرو پارٹنرز پر اثرات کو کم کرنا ہے

یاد رہے کہ اوبر نے جنوری 2020 میں مراکش سے پاکستان تک کام کرنے والی کمپنی کریم کو 3 ارب 10 کروڑ ڈالرز (4 کھرب 80 ارب پاکستانی روپے سے زائد) میں خریدنے کا عمل مکمل کیا تھا

اس وقت بتایا گیا تھا کہ کریم اور اوبر خطوں میں کام خودمختار برانڈز کے طور پر کام کریں گے

معاہدے کے مطابق اوبر نے مشرق وسطی میں کریم کے نقل و حمل اور ادائیگی کے کاروبار حاصل کیے ہیں، جس میں مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت بڑی مارکیٹیں شامل ہیں۔

Tags:

IslamabadKarachiLahorePakistanRiderUberUber Shutdown
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نادرا میں بانی ایم کیو ایم کا ریکارڈ نہ ہونے کا انکشاف

Next

واٹس ایپ گروپس میں ایک ہزار سے زائد افراد کو شامل کرنے کا فیچر

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme