Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

اور جب فائرفائٹر آگ بجھانے پہنچا تو وہ ان کا اپنا گھر تھا۔۔ 3 بچوں سمیت 10 رشتہ دار ہلاک

By Akhtar Rasool
اگست 6, 2022 2 Min Read
0

امریکہ کی ریاست پینسلوینیا میں ایک فائر فائیٹر کے گھر میں لگنے والی آگ سے تین بچوں سمیت دس رشتہ دار ہلاک ہو گئے، جبکہ فائر فائٹر کو موقع پر پہنچ کر پتہ چلا کہ آگ ان کے گھر میں لگی ہے

خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعہ نیسکوپیک نامی علاقے میں رات گئے پیش آیا۔
مرنے والے بچوں کی عمریں پانچ، چھ اور سات سال ہیں جبکہ بالغ افراد کی عمریں بیس سے اناسی سال کے درمیان ہیں، جن کے پوسٹ مارٹم کل کیے جائیں گے

ہیرولڈ بیکر علاقے میں فائر فائیٹر کے طور پر کام کرتے ہیں، جب انہیں واقعے کی اطلاع ملی تو وہ فوراً گھر پہنچے جو اس وقت شعلوں کی لپیٹ میں تھا

ان کا کہنا ہے کہ وہ گھر میں ان کا بیٹا، بیٹی، ان کے سسر، سالا اور سالی اپنے بچوں کے ہمراہ موجود تھے اور سوئمنگ کے علاوہ موسم گرما کی مناسبت سے پارٹی کرنے کا پروگرام تھا

ان کے مطابق دو منزلہ گھر میں تیرہ کتے بھی موجود تھے اور خدشہ ظاہر کیا کہ ان میں شاید ہی کوئی بچا ہو گا

انہوں نے بتایا جب ٹیلی فون پر اطلاع دی گئی کہ کسی گھر میں آگ لگی ہے اور پتہ لکھوایا گیا، وہ قریب واقع دوسرے گھر کا تھا، تاہم جیسے جیسے ان کی فائربریگیڈ کی گاڑی قریب ہوتی گئی انہیں احساس ہوا کہ یہ تو ان کا ہی گھر ہے

بیکر نے غمزدہ لہجے میں اے پی کو ٹیلی فون پر بتایا ’میں چاہتا تھا کہ اندر جاؤں اور اپنے خاندان والوں کو بچاؤں‘

موقع پر پہنچنے کے بعد جب انہوں نے گھر کو شعلوں میں دیکھا تو اندر جانے کی بہت کوشش کی تاہم دروازے اندر سے بند تھے، انہوں نے اپنے بیٹے کو آوازیں دیں اور پانی پھینکنا شروع کیا

ان کی حالت دیکھ کر فائر چیف کو احساس ہوا کہ گھر میں ان کے رشتہ دار ہیں، اس لیے دوسرے فائر فائیٹرز سے کہا کہ ان کو وہاں سے لے جائیں

لوزرنے ڈسٹرکٹ کے اٹارنی سیم سینگوڈولس کا کہنا ہے ”ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آگ رات ڈھائی بجے پورچ میں لگی۔ آگ بہت تیزی سے پھیلی، جس کے باعث کسی کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہیں ملا“

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ تین افراد آگ سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے، تحقیقات جاری ہیں تاہم صورتحال واضح ہونے تک یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کسی نے جان بوجھ کر آگ لگائی

واضح رہے کہ نیسکوپیک ایک چھوٹا سا قصبہ ہے، جو دریائے سسکوہینا کے کنارے آباد ہے

چالیس سال سے فائرفائٹنگ کے کام سے وابستہ ستاون سالہ بیکر کہتے ہیں ”ہم کوشش کے باوجود اندر داخل نہیں ہو سکے“

مرنے والوں میں ان کا انیس سالہ بیٹا ڈیل بیکر بھی شامل تھا، جو والد کے نقش قدم پر چلتا ہوا فائر فائٹنگ کے پیشے سے وابستہ ہوا تھا

بیکر کا کہنا تھا ”میرا بیٹا ہر کام میں میری طرح بننا چاہتا تھا“

Tags:

AmericaFamilyFire FighterHome
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

قومی اسمبلی کے 266 اور صوبائی اسمبلیوں کے 593 حلقوں کی حتمی فہرست جاری

Next

نیو میکسیکو: پاکستانی سمیت تین مسلمانوں کے قتل میں ممکنہ تعلق کی تلاش

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme