Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

اوورسیز پاکستانی الیکٹرانک طریقے سے پیسے بھیجیں، مگر ووٹ نہ دیں‘

By Akhtar Rasool
مئی 28, 2022 3 Min Read
0

حکومتی اتحاد نے قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم کا بل منظور کرتے ہوئے آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں (اوورسیز پاکستانیوں) کے ووٹ کے حق سے متعلق سابقہ حکومت کی ترامیم ختم کر دی ہیں

تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت نے نوے لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا تھا مگر اب اسے چھین لیا گیا ہے۔ تاہم حکومت وزرا نے وضاحت دی ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں اور انھیں ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا گیا بلکہ انتخابات میں ان کی شمولیت کے لیے بہتر حل تلاش کیا جا رہا ہے

خیال رہے کہ سابق حکومت نے یہ ترامیم گذشتہ سال منظور کرائی تھیں اور اپوزیشن نے اس اجلاس کا واک آؤٹ کیا تھا۔ اس وقت کی حزب مخالف کی جماعتوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بذریعہ انٹرنیٹ ووٹ ڈالنے کا حق دینے کی مخالفت کی تھی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ ’ایسا نہیں ہو سکتا کہ ووٹ پیرس میں ڈلے اور نتیجہ ملتان کا بدل جائے‘

پارلیمانی امور کے وزیر مرتضی جاوید عباسی کی جانب سے پیش کیے گئے اس بِل پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز ووٹنگ کے لیے وسائل دستیاب نہیں اور اپوزیشن کی مزاحمت کے باوجود بِل پاس کیے گئے تھے۔

جمعے کو اس اجلاس کے دوران انھوں نے کہا کہ ’انتخابی اصلاحات کا مقصد صرف الیکشن کو چوری ہونے سے بچانا ہے. گذشتہ حکومت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق فریقوں کو اعتماد میں نہیں لیا۔‘

دوسری جانب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد موجودہ حکومت کے اقدام پر تنقید کر رہی ہے، جبکہ بعض شہریوں کا خیال ہے کہ جن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو واقعی ووٹ ڈالنا ہو وہ وطن واپس آسکتے ہیں

سوشل میڈیا پر اوورسیز پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد ہے جو بذریعہ انٹرنیٹ یعنی ای ووٹنگ آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کی خواہاں دکھائی دیتی ہے۔ جیسے لندن میں رہائش پذیر صحافی احتشام الحق لکھتے ہیں کہ ’اوورسیز پاکستانی بھی ووٹنگ کا حق چاہتے ہیں۔ وہ محض آپ کی اے ٹی ایم مشینیں نہیں‘

سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت میں شامل تمام جماعتوں کی طرف سے اوورسيز پاکستانیوں کے ووٹ کے خلاف یہ تیکنیکی رکاوٹ اس لیے کھڑی کی جا رہی ہے، کیونکہ سوشل میڈیا کی حد تک بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی کھلے عام وقتاً فوقتاً تحریک انصاف اور عمران خان کی حمایت کا اعلان کرتے رہتے ہیں

اس کی ایک جھلک اس وقت نظر آئی، جب عمران خان کی وزارتِ عظمیٰ سے معزولی کے خلاف دنیا کے کئی ممالک کے چھوٹے بڑے شہروں میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے مسلسل کئی روز تک عمران خان کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا

موجودہ اتحادی حکومت کے حالیہ فیصلے کے بارے میں ڈاکٹر فاطمہ لکھتی ہیں ’نو ووٹ کا مطلب نو ترسیلات۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی فوری طور پر پاکستان کو ترسیلات زر بھیجنا بند کریں۔ ووٹ کا حق حاصل کرنے کا یہی واحد طریقہ ہے‘

جبکہ عینی کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی ٹیسٹنگ نہیں کی گئی لہذا انھیں الیکشن میں استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ اور اوورسیز پاکستانیوں پر ووٹنگ میں حصہ لینے پر پابندی نہیں۔ لیکن طویل فاصلے سے ووٹنگ میں حصہ لینے پر پابندی ہے۔۔۔ ملک میں مقیم شہریوں کو ووٹ ڈالنے کے لیے اپنے انتخابی حلقوں میں جانا پڑتا ہے تو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ ترجیحی سلوک کیوں؟‘

دوسری طرف سماویہ ملک کو لگتا ہے کہ اس اقدام سے ’90 لاکھ پاکستانی اپنا ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔ وہ ہر حربے سے عمران خان کو پھنسانے کی کوشش کرتے ہیں۔‘

شانزے نامی صارف کا خیال ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں ملنا چاہیے۔ کیا وہ ملک کے معاشی حالات سے باخبر ہیں؟ کیا وہ اس کی پیداوار اور سرمایہ کاری میں معاونت کر رہے ہیں؟ وہ صرف میڈیا پر چیزیں دیکھ کر ہماری سیاست کو بدلنا چاہتے ہیں جو کہ غلط ہے۔‘

ڈاکٹر جمیل الرحمان کہتے ہیں کہ ’ہمیں آپ کے ڈالر چاہییں، سیاسی نظام میں آپ کی شمولیت نہیں۔ بس ڈالر بھیجو۔ سفارتخانوں اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے سامنے مظاہرے کرو۔‘

سید علی موسی گیلانی نے لکھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے پاس ہمیشہ ووٹ کا حق تھا۔ انھیں بس پرواز پر واپس آنا ہے اور ووٹ ڈالنا ہے۔‘ اس پر سہیل نامی صارف نے جواب میں لکھا کہ ’آپ کو لگتا ہے الیکٹرانک طریقے سے پیسے بھیجے جاسکتے ہیں مگر ووٹ نہیں! ؟‘

Tags:

Electric VotingOverseas PakistanisVoting
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پیٹرولیم قیمتوں میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ: کیا حالات مزید برے ہونے والے ہیں؟

Next

تیزی سے گرم ہوتا سمندر پاکستان سمیت ایشیا میں مون سون بارشوں کے مستقبل پر کیسے اثر انداز ہوگا؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme