Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

آب و ہوا میں تبدیلی پر نظر رکھنے والے جدید ترین سیٹلائٹ نے پہلی تصاویر جاری کردیں

By Akhtar Rasool
نومبر 10, 2021 2 Min Read
0

پیساڈینا، کیلیفورنیا : آب و ہوا میں تبدیلی نوٹ کرنے والے ناسا کے جدید ترین سیٹلائٹ، لینڈ سیٹ نائن نے ارضی تصاویر کا پہلا مجموعہ زمین پر ارسال کر دیا ہے

اولین تصاویر میں جھیل سینٹ کلیئر، فلوریڈا کی بدلتی ہوئی ساحلی پٹی، اور زرعی پانی کے ذخائر کی تصاویر لی گئی ہیں

اس کے علاوہ دنیا بھر کے اہم ماحولیاتی اور قدرتی مسکنوں کی تصاویر بھی اتاری گئی ہیں

لینڈ سیٹ ایٹ کے مقابلے میں اس کی ریڈیو میٹرک ریزولوشن بہت بلند ہے اور ڈیٹا بھیجنے کی رفتار بھی غیر معمولی ہے

اس طرح 16000 شیڈز میں معمولی تبدیلی کو بھی نوٹ کرنا ممکن ہے، خواہ وہ دریا میں ہو یا جنگلات سے تعلق رکھتی ہو

رپورٹ میں اس سیٹیلائٹ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ دو ماہ قبل ستمبر میں بھیجے گئے جدید ترین سیٹلائٹ کا جدید ترین لینڈ امیجر مرئی، زیریں سرخ اور شارٹ ویو انفراریڈ سمیت نو طرح کی فریکوئنسیوں میں تصاویر لے سکتا ہے۔ اس طرح ماہرین فصلوں کی صحت، آب پاشی، پانی کے معیار، جنگلی حیات، جنگل کی آگ، سبزے کے خاتمے، شہری پھیلاؤ، گلیشیئر کے پگھلاؤ اور دیگر قدرتی تبدیلیوں پر نظر رکھ کر اہم ترین معلومات حاصل کر سکیں گے

اس کے علاوہ سیٹلائٹ میں زمینی سطح سے اٹھنے والی حرارت کی خبر دینے والا تھرمل انفراریڈ سینسر ٹو بھی نصب ہے،  جس سے عالمی تپش اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو سمجھنے میں مدد ملے گی

اس سیٹلائٹ کی تیاری میں ناسا کے علاوہ امریکی جیالوجیکل سروے نے بھی  اہم کردار ادا کیا ہے

ناسا کے سربراہ بل نیلسن کے مطابق اس کا ڈیٹا کئی طرح سے بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے، جس سے ارضی تبدیلیوں کی سائنسی توجیہہ کرنے میں مدد ملے گی

ناسا کے مطابق سیٹلائٹ ڈیٹا ملکی اداروں بلکہ پوری دنیا کو فراہم کیا جائے گا تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں، زرعی مسائل اور قدرتی آفات کو سمجھنے میں آسانی ہو سکے۔ یوں زندگی بہتر بنانے اور زندگی بچانے دونوں میں ہی مدد ملے گی.

Tags:

Climate changeSatellite Images
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، سندھ حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

Next

بھارتی کسانوں کا ایک بار پھر پارلیمنٹ کی جانب احتجاجی مارچ کا اعلان

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme