Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

آذربائیجان سے جنگ، ضرورت پڑنے پر روس نے آرمینیا کی مددکا وعدہ کر لیا

By Akhtar Rasool
نومبر 1, 2020 2 Min Read
0

روس نے آذربائیجان  اور آرمینیا  کے درمیان جاری جنگ میں ضرورت پڑنے پر آرمینیا کی مدد کرنے کا وعدہ کیا ہے

فرانسیسی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز جنیوا میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنو قارہ باخ کے تنازع پر جنگ بندی معاہدے میں ناکامی کے بعد آرمینی وزیراعظم نکول پشنیان نے روس سے رابطہ کیا تھا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمینیا کے وزیراعظم نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو خط لکھ کر نگورنو قاراہ باخ کے معاملے پر سیکیورٹی سے متعلق ہنگامی مشاورت شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا

اپنے خط میں آرمینیا کے وزیراعظم کاکہنا تھا کہ آذری افواج کو ترکی کی مدد حاصل ہے اور وہ آرمینیا کی سرحد کے قریب پہنچ گئی ہیں

اس حوالے سے ترجمان روسی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ روس اور آرمینیا کے درمیان موجود دفاعی معاہدہ نگورنو قارہ باخ کے لیے نہیں ہے اور روس صرف اس صورت میں ہی آرمینیا کی مدد کرے گا جب یہ جنگ آرمینیا کی اپنی حدود میں پہنچتی جائے گی

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹھوس بنیادوں پر آرمینیا کی مدد کے لیے بات کی جائے گی۔

تاہم روس نے دونوں ممالک پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدہ کریں اور بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کریں

خیال رہے کہ  روس آرمینیا کا فوجی اتحادی ہے اور اس کا وہاں پر ایک فوجی اڈہ بھی قائم ہے جب کہ دوسری جانب روس کے آذربائیجان کے ساتھ بھی قریبی تعلقات ہیں

واضح رہے کہ عالمی سطح پر نگورنو قارہ باخ آذربائیجان کا تسلیم شدہ علاقہ ہے تاہم اس پر آرمینیا کے قبائلی گروہ نے آرمینی فوج کے ذریعے قبضہ کررکھا ہے، دونوں ممالک کے درمیان  اس معاملے پر گذشتہ ایک ماہ سے جنگ جاری ہے اور اس دوران دونوں جانب کے ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں

متعدد کوششوں کے باوجود فریقین میں جنگ بندی نہیں ہوسکی ہے اور  عالمی قوتیں امن کے قیام کے لیے کوئی ٹھوس حل نہیں نکال سکی ہیں۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات 2020/21 کے لیے منتخب شدہ مختصر سلیبس جاری

Next

ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ اور فرانس کے مابین تجارت، درآمدات او برآمدات کی صورتحال کیا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme