Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

آسمان پر سیٹلائٹس کے ’ٹریفک جام‘ نے ماہرین فلکیات کو مشکل میں ڈال دیا

By Akhtar Rasool
مارچ 8, 2023 2 Min Read
0

سائنسدانوں نے متنبہ کیا ہے کہ آسمان پر سیٹلائٹس کی بڑی تعداد ان کے لیے نئی مشکلات پیدا کر رہی ہے

واضح رہے کہ محققین اس سے قبل بھی خبردار کر چکے ہیں کہ ‘اسپیس ایکس‘ کے ’اسٹارلنک‘ جیسے نئے سیٹلائٹ ستارے آسمان کو روشنیوں سے بھر رہے ہیں، جس کے باعث خلا سے زمین پر مبنی مشاہدات کی راہ میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں

سائنسدانوں کی یہ وارننگ نیچر آسٹرانومی میں ’ہبل خلائی دوربین کے مشاہدات پر سیٹلائٹ ٹریلز کے اثرات‘ کے عنوان سے شائع ہوئی ہے

بہت سے ماہرین فلکیات نے اس بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ہمارے اوپر اوبجیکٹس کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے تحقیق کا کیا ہوگا؟

وہ مشاہدات کے راستے میں اس حد تک آ سکتے ہیں کہ وہ انہیں (مشاہدات) سائنسدانوں کے لیے ناقابل استعمال بنا دیتے ہیں، آسمان کو دیکھنے پر خرچ ہونے والا پیسہ ضائع ہو سکتا ہے اور ساتھ ہی آسمان کو دیکھنے کے لیے نئے طریقوں پر کام کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے

تاہم ایک نئے مقالے میں سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ ان سیٹلائٹ کی وجہ سے خلا سے بھی مشاہدات میں مشکل ہیدا ہو سکتی ہے

سائنسدانوں نے یہ انتباہ خلائی دوربین ہبل سے لی گئی تصاویر کو استعمال کرتے ہوئے جاری کیا ہے، جس کو وہ مصنوعی سیاروں کا مشاہدات کو خراب کرنے کا پہلا ثبوت کہتے ہیں

سال 2002ع اور 2021ع کے درمیان کی تصاویر کا تقابلی جائزہ لینے کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ 2.7 فیصد ایکسپوژر، جن کا عام وقت گیارہ منٹ ہوتا ہے، ان میں سے سیٹلائٹ گزر رہے ہیں اور تصاویر میں نشانات چھوڑ رہے ہیں۔ مزید یہ کہ ایسی تصاویر کا تناسب بڑھ رہا ہے جن میں سے سیٹلائٹ گزرے ہوں

اس نئے مقالے کے محققین نے لکھا ہے ”اس وقت مصنوعی سیاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ، اگلی دہائی میں ایسی تصاویر بڑھ جائیں گی، جن میں سیٹلائٹس گزرنے کے نشانات ہوں گے اور اس کے لیے مزید باریک بینی سے مطالعہ اور نگرانی کی ضرورت ہوگی“

اگرچہ محققین نے خلائی دوربین ’ہبل‘ پر توجہ مرکوز کی ہے، لیکن یہ مسئلہ زمین کے نچلے مدار میں موجود اسی طرح کے دیگر آلات کو بھی متاثر کرسکتا ہے، جیسا کہ CHEOPS یا NEWISE دوربینیں

انہوں نے لکھا کہ آسمان کے بڑے نظارے کے ساتھ آنے والی دوربینوں میں خاص مسائل ہو سکتے ہیں

دوسری جانب چینی خلائی اسٹیشن ’زوشین‘ نامی ایک نئی دوربین لانے والا ہے، جو ہبل سے تین سو گنا زیادہ آسمان دیکھ سکتی ہے۔

Tags:

are we living in a simulationastronomers say it might have a negative impact of their workglitch in the matrixglitches in real lifeglitches in the matrixhow satellites stay in orbitput thousands of satellites into orbit in order to provide global internet connectivitySatellitesatellite internetSatellite traffic Jamsatellitessatellites having negative impact on astronomysatellites in spaceso many satellites in orbitstarlink satellitesstarlink satellites in the sky
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

جمائما کی فلم: مشرق اور مغرب کے دو مختلف تہذیبوں کے گرد گھومتی کہانی

Next

انڈونیشیا کے صدیوں پرانے قیمتی مشروب میں ایسا کیا ہے، کہ اس کا ایک قطرہ بھی ضائع نہیں کیا جاتا!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme