Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

آسٹریلوی ٹیم کو دورہ پاکستان کے دوران دھمکی دینے والا شخص گرفتار

By Akhtar Rasool
اپریل 15, 2022 2 Min Read
0

فیصل آباد – پنجاب کے شہر فیصل آباد کی پولیس نے پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کو دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
جمعرات کو پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ملزم نے آسڑیلوی وزارت داخلہ کے نمبر پر کال کر کے آسٹریلوی ٹیم پر لاہور میں حملے کی دھمکی دی تھی۔‘

ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے فیصل آباد پولیس نے بتایا ہے کہ ’تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے سرفراز کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان نصیر کو گرفتار کیا۔ ملزم کو تکنیکی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔‘
’ملزم عرفان نصیر کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ اور ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔‘

واضح رہے کہ رواں برس فروری میں چوبیس سال بعد آسٹریلیا کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ یہ 1998ع کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا پہلا دورہ پاکستان تھا

چوبیس سال بعد پاکستان کے دورے پر آنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ایک رکن کے اہل خانہ کو مبینہ طور پر دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔ تاہم آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ ’پاکستان میں کھلاڑیوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔‘

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’کرکٹ آسٹریلیا سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ سے مکمل باخبر ہے۔ پی سی بی، کرکٹ آسٹریلیا اور دونوں اطراف کی سرکاری سکیورٹی ایجنسیوں نے اس پوسٹ کی نوعیت اور مواد کی تحقیقات کی ہیں۔‘
اس تاریخی سیریز میں آسٹریلیا کا پلڑا بھاری رہا اور اس نے گرین شرٹس سے ٹیسٹ سیریز جیتنے کے ساتھ ساتھ واحد ٹی20 میچ بھی اپنے نام کیا جبکہ تین ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کامیاب رہا

گذشتہ سال ستمبر میں پاکستان کے دورے پر آئی نیوزی لینڈ ٹیم کو بھی دھمکیاں دی گئی تھیں۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 17 ستمبر 2021ع کو راولپنڈی میں ہونے والے پہلے میچ سے کچھ دیر قبل سکیورٹی وجوہات کو جواز بناتے ہوئے دورہ پاکستان منسوخ کردیا تھا۔ اس کے بعد پاکستانی حکام نے انکشاف کیا تھا کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کے پیچھے جھوٹی دھمکیاں انڈیا سے بنائے گئے ای میل اکاؤنٹ سے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو بھیجی گئی تھیں.

Tags:

Australian CricketMan arrested threatening Australian teamPakistanthreatening Australian team
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

فوجی افسر کو مارپیٹ اور تشدد کا نشانہ بنانے والے لیگی رہنماؤں نے گرفتاری دے دی

Next

اٹھارہ سال تک شمسی توانائی ذخیرہ کرنے کا طریقہ دریافت

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme