Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

اٹھارہ سال تک شمسی توانائی ذخیرہ کرنے کا طریقہ دریافت

By Akhtar Rasool
اپریل 15, 2022 2 Min Read
0

کراچی – سائنسدانوں نے شمسی توانائی پیدا کرنے اور بوقت ضرورت استعمال کرنے سے قبل اسے تقریباً دو دہائیوں تک ذخیرہ کرنے کا ایک طریقہ دریافت کیا ہے

مالیکیولر سولر تھرمل انرجی سٹوریج (ایم او ایس ٹی) نامی نظام کا استعمال کرتے ہوئے سویڈن میں چلمرز یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اور چین کی شنگھائی جیاو ٹونگ یونیورسٹی کے محققین نے تھرمو الیکٹرک جنریٹر کے طور پر کام کرنے کے لیے ایک انتہائی پتلی چپ تیار کی ہے

تحقیق کی قیادت کرنے والے چلمرز یونیورسٹی میں شعبہ کیمسٹری اینڈ کیمیکل انجینئرنگ کے پروفیسر کاسپر موتھ پولسن نے کہا ’یہ شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کا ایک بالکل نیا طریقہ ہے‘

انہوں نے کہا ’اس کا مطلب یہ ہے کہ مخصوص موسم، دن یا جغرافیائی محل وقوع کے بغیر بھی ہم بجلی پیدا کرنے کے لیے شمسی توانائی کا استعمال کر سکتے ہیں‘

یہ نظام ایک خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ مالیکیول کا استعمال کرتا ہے، جو کہ سورج کی روشنی میں سورج کی توانائی کو محفوظ کرنے کے لیے رد عمل ظاہر کرتا ہے

سویڈن میں شمسی توانائی سے بھرنے کے بعد چلمرز یونیورسٹی نے اسے شنگھائی میں اپنے ساتھیوں کو بھیجا جہاں وہ اس کو بجلی میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہو گئے

چلمرز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے ’بنیادی طور پر سویڈن کی دھوپ کو دنیا کی دوسری طرف بھیجا گیا اور چین میں اس کو بجلی میں تبدیل کر دیا گیا‘

محققین کو امید ہے کہ یہ ٹیکنالوجی سیلف چارجنگ الیکٹرانکس کا باعث بن سکتی ہے جو بوقت ضرورت ذخیرہ شدہ شمسی توانائی کا استعمال کرتے ہیں اور ساتھ ہی قابل تجدید اور اخراج سے پاک توانائی کی پیداوار کو تبدیل کرنے کی صلاحیت کے حامل ہیں

اس نظام کو بڑے پیمانے پر استعمال کرنے سے پہلے مزید تحقیق اور بہتری کی ضرورت ہے، چلمرز یونیورسٹی نے کہا کہ ’جب ابتدائی مرحلے کے دوران ہی اس کو پیش کیا گیا تو اس نے ’دنیا بھر میں بڑی توجہ‘حاصل کی ہے‘

چلمرز یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ژی ہانگ وانگ نے کہا ’جنریٹر ایک انتہائی پتلی چپ ہے جسے ہیڈ فونز، سمارٹ واچز اور ٹیلی فون جیسے الیکٹرانکس میں لگایا جا سکتا ہے‘

انہوں نے کہا ’اب تک ہم نے صرف تھوڑی مقدار میں بجلی پیدا کی ہے لیکن نئے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تصور واقعی کام کرتا ہے۔ یہ بہت امید افزا لگتا ہے‘

یہ تحقیق سیل رپورٹز فزیکل سائنس نامی جریدے میں ’چپ سکیل سولر تھرمل الیکٹریکل پاور جنریشن‘ کے عنوان سے شائع ہوئی ہے.Sol

Tags:

Solar EnergySolar Penal
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

آسٹریلوی ٹیم کو دورہ پاکستان کے دوران دھمکی دینے والا شخص گرفتار

Next

ڈیڈ لاک ختم کرنے کیلئے 3 آپشنز عمران خان نے نہیں فوج نے دیے، شیریں مزاری

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme