Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

آسٹریلیا میں کروڑوں سرخ کیکڑوں کی سالانہ نقل مکانی جاری

By Akhtar Rasool
نومبر 18, 2021 2 Min Read
0

پرتھ : آسٹریلیا میں کرسمس جزائر کے پاس کی کئی سڑکیں گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بند کر دی گئیں ہیں، کیونکہ قریبی جنگلات سے سرخ کیکڑوں کی بڑی تعداد سمندر کی طرف جا رہی ہے

ایک محتاط اندازے کے مطابق اس سال پانچ کروڑ کیکڑے نقل مکانی کر رہے ہیں

اپنی شوخ سرخ رنگت کی وجہ سے انہیں آتشیں (فلیم) سرخ کیکڑے کہا جاتا ہے، جو گرمی کے باعث کرسمس جنگلات سے نکل کر تیزی سے سمندر کا رخ کر رہے ہیں اور سڑکوں، پلوں اور رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ساحل تک پہنچ رہے ہیں

اگرچہ بڑی سڑکیں گاڑیوں کے لیے بند کردی گئی ہیں، لیکن اس کے باوجود احتیاطی طور پر کرسمس جزائر کے پارک کا عملہ انہیں جھاڑو سے ہٹا کر سڑک صاف کرنے پر مامور ہے، تاکہ وہ پاؤں یا کار تلے روندے نہ جائیں

اس اتوار کو ڈرمسائٹ نامی علاقے کے لوگ بہت مشکل سے اپنے گھروں سے نکل پائے، کیونکہ وہاں سرخ کیکڑوں کی یلغار ہوچکی تھی جو فٹ پاتھ، سڑکوں اور اطراف میں موجود تھے

اس حوالے سے نیشنل پارک کی قائم مقام مینیجر بیانکا پریسٹ نے بتایا کہ یہ دلفریب واقعہ ہرسال رونما ہوتا ہے

جنگلی حیات کے ممتاز ماہر سر ڈیوڈ اینٹن بورو کے مطابق یہ خوبصورت فطری منظر ہے، ایسا لگتا ہے گویا ایک طویل سرخ قالین جنگلات سے ہوتا ہوا سڑکوں تک جارہا ہے اور سمندر میں جاکر مل رہا ہے

اس منظر کو دیکھنے کے لیے سیاح دور دراز علاقوں، حتیٰ کہ دیگر ممالک سے بھی یہاں آتے ہیں۔ فی الحال پارک انتظامیہ نے کئی سڑکیں رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کردی ہیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں گرمیوں کے بعد بارشوں کا موسم آتا ہے۔ اس طرح وہ سمندر کی مٹی میں نسل خیزی کے لیے جمع ہوتے ہیں اور اس کے بعد دوبارہ جنگلات کا رخ کرتے ہیں.

Tags:

Red crabs
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سنہ 2022ء کے اوائل میں چاند کے مدار کا چکر لگانے کی کوشش کریں گے: ایلون مسک

Next

تھوڑے وقت کی آلودہ فضا بھی دماغ کیلیے مضرقرار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme