Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

سنہ 2022ء کے اوائل میں چاند کے مدار کا چکر لگانے کی کوشش کریں گے: ایلون مسک

By Akhtar Rasool
نومبر 18, 2021 2 Min Read
0

نیویارک : معروف امریکی صنعتکار ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی اسپیس ایکس کی جانب سے تیار کردہ راکٹ اگلے سال کے اوائل میں چاند کے مدار کا چکر لگانے کی کوشش کرے گا

تفصیلات کے مطابق امریکا کی نیشنل اکیڈمیز اسپیس اسٹڈی بورڈ کے اجلاس کے موقع پر ایلون مسک کا کہنا تھا کہ دسمبر میں کچھ ٹیسٹ مکمل کرنے کے بعد حتمی فلائٹ جنوری میں لانچ کی جائے گی

ایلون مسک نے کہا کہ پہلی فلائٹ میں بہت سے خطرات درپیش ہوں گے، جن کی وجہ سے اگرچہ کامیابی کے امکانات کم ہیں، لیکن مجھے امید ہے کہ ہمیں چاند پر انسان کی دوبارہ واپسی کے مشن میں خاطر خواہ کامیابی دیکھنے کو ملے گی

واضح رہے کہ اسپیس ایکس کے راکٹ اسٹار شپ نے اس سے قبل زمین کے مدار میں متعدد چکر کامیابی سے لگائے ہیں۔ کئی ناکام کوششوں کے بعد اسپیس ایکس کی تکنیکی ٹیم نے کامیابی کے ساتھ اسٹار شپ کو مشن کی تکمیل کے بعد دوبارہ واپس اتار لیا تھا

امریکی صنعتکار نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک امریکی انتظامیہ سے خلائی مشن کی اجازت لے لی جائے گی

ایلون مسک کے مطابق کامیاب پرواز کی صورت میں جنوری 2022 کے دوران ایک درجن یا اس سے زائد خلائی مشن مکمل کئے جائیں گے

امریکی اسپیس ایجنسی ناسا نے اپنے آرٹیمس پروگرام کے تحت اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ کو منتخب کیا ہے، تاکہ 2025ع تک انسان کی چاند پر واپسی کو ممکن بنایا جا سکے

جبکہ ایلون مسک کے خیال کے مطابق وہ دنیا کا سب سے بڑا راکٹ تیار کریں گے جو کہیں زیادہ تعداد میں لوگوں کو نظام شمسی کے کسی بھی مقام تک لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہوگا

انہوں نے کہا ”زمین سے انسانوں کی ہجرت اور دوسرے سیاروں پر رہائش کو یقینی بنانے کے لئے میرے خیال میں ہمیں ایک ہزار بڑے راکٹوں کا استعمال کرنا پڑے گا“

Tags:

Elon MuskSpaceXTesla
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ناظم جوکھیو قتل کیس: جام اویس سمیت 6 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

Next

آسٹریلیا میں کروڑوں سرخ کیکڑوں کی سالانہ نقل مکانی جاری

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme