Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

آپ کا فون آپ کی  مکمل جاسوسی کر رہا ہے: ایڈورڈ اسنوڈن

By Akhtar Rasool
جولائی 24, 2021 2 Min Read
0
لندن : امریکا کے خفیہ ادارے سی آئی اے کے سابق اہلکار اور خفیہ دستاویزات منظر عام پر لانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والے جلاوطن امریکی صحافی ایڈورڈ اسنوڈن نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ ہیکرز سے کوئی بھی فون محفوظ نہیں ہے، لہٰذا اس ضمن میں فوری طور پر ایکشن لینا ہوگا
ایڈورڈ اسنوڈن نے پیگاسس پراجیکٹ کے حوالے سے اخبار دی گارجین کو دیے گئے انٹرویو میں این ایس او گروپ کے بارے میں انکشافات کے تناظر میں خبردار کیا کہ حکومتوں کو بین الاقوامی اسپائی ویئر تجارت پر عالمی سطح پر پابندی عائد کرنی چاہیے یا ایسی دنیا کو قبول کر لینا چاہیے جس میں کوئی بھی موبائل فون ریاستی سرپرستی میں ہیکرز سے محفوظ نہیں
ایڈورڈ نے کہا کہ آپ کا فون ہر طرح سے آپ کی جاسوسی کر رہا ہے، بظاہر آپ کا فون آپ خود استعمال کر رہے ہیں لیکن دراصل اس پر پہلے ہی بذریعہ ہیکنگ کسی اور کا کنٹرول ہے
ایڈورڈ اسنوڈن نے کہا کہ اگر ہم آئی فون کی بات کریں تو دنیا بھر کے تمام فونز میں ایک ہی سافٹ ویئر موجود ہوتا ہے، اگر وہ ایک آئی فون ہیک کرنے کا طریقہ جان سکتے ہیں تو بے شک وہ تمام آئی فونز کو ہیک کرسکتے ہیں اور وہ یہ کررہے ہیں جس سے لوگوں کا ڈیٹا بیچا جارہا ہے
اسنوڈن کا کہنا تھا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کس ملک میں رہ رہے ہیں یا کونسی زبان بول رہے ہیں، ہم سب کے ساتھ یہ ہورہا ہے، ہم لوگوں کو اسے ہر حال میں روکنے کی ضرورت ہے، اگر ہم نے ٹیکنالوجی کی اس فروخت کو نہ روکا تو ابھی صرف پچاس؛ ہزار لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں، یہ تعداد پچاس ملین تک پہنچ سکتی ہے
انہوں نے عام لوگوں کو مشورہ دیا کہ کوئی بھی شخص انفرادی طور پر اس مسئلے کا حل نہیں نکال سکتا، اس مسئلے پر اس وقت تک قابو نہیں پایا جاسکتا جب تک ہم ان کا کھیل تبدیل نہ کردیں.
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

تاریخ میں پہلی بار ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر 25.1 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے

Next

ایک تصویر، ایک کہانی۔17

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme