Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

اٹلی نے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ جی پی ٹی پر پابندی عائد کردی

By Akhtar Rasool
اپریل 1, 2023 2 Min Read
0

اٹلی نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر چیٹنگ کے جدید ترین پلیٹ فارم چیٹ جی پی ٹی پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسے بلاک کر دیا ہے

اٹلی پہلا مغربی ملک ہے، جس نے امریکا کے بنائے گئے اوپن اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) پر مبنی چیٹ جی پی ٹی کو بلاک کیا ہے

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اطالوی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امریکا کے بنائے گئے اوپن اے آئی اور مائیکروسافٹ کی حمایت پر مبنی چیٹ جی پی ٹی کے ماڈل سے متعلق پرائیویسی خدشات ہیں

اتھارٹی کا کہنا تھا کہ وہ اوپن اے آئی پر فوری پابندی عائد کرتے ہوئے پرائیوسی خدشات کی تحقیقات کریں گے

اطالوی واچ ڈاگ کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ اس حوالے سے بھی تحقیقات کرےگا کہ آیا یہ جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن کے ساتھ منسلک ہے

واضح رہے کہ جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن ایسا طریقہ ہے، جس کی مدد سے ذاتی ڈیٹا کو استعمال اور اسے محفوظ رکھ سکتے ہیں

اطالوی واچ ڈاگ کا کہنا تھا کہ ایپلیکیشن نے صارف کے گفتگو اور ادائیگی کی معلومات سے متعلق ڈیٹا کی خلاف ورزی کی ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ واچ ڈاگ کے خدشات کو دور کرنے کے لیے اوپن اے آئی کے پاس بیس دن ہیں

یاد رہے کہ مصنوعی ذہانت پر تحقیق کرنے والی کمپنی ’اوپن اے آئی‘ کی جانب سے نومبر 2022 میں چیٹ جی پی ٹی کے نام سے ایک چیٹ باٹ لانچ کیا گیا تھا جسے ایک ہفتے کے اندر دس لاکھ سے زیادہ صارفین نے استعمال کرنا شروع کر دیا تھا

تاہم کمپنی نے خبردار کیا تھا کہ چیٹ جی پی ٹی سے صارفین کو ان کے سوالات کے متنازع جوابات بھی مل سکتے ہیں اور اس کا رویہ کچھ معاملات میں متعصبانہ بھی ہو سکتا ہے

تاہم اس وقت سوشل میڈیا پر نوجوان طلبا چیٹ جی پی ٹی سے سب سے زیادہ خوش ہیں کیونکہ اب انہیں لگتا ہے کہ ان کے لیے اسکول، کالج یا یونیورسٹی کا کام کرنا مزید آسان ہو جائے گا

اسی وجہ سے امریکا کے کئی اسکولوں نے اس پر پابندی بھی عائد کی ہے، تاہم پاکستان میں ایسا کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ سافٹ وئیر بنانے والی دنیا کی معروف کمپنی مائیکروسافٹ نے اس پلیٹ فارم پر اربوں ڈالر خرچ کر کے تیار کیا ہے

مائکروسافٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آفس ایپس جیسے مائیکروسافٹ ورڈ، ایکسل، پاورپوائنٹ اور آؤٹ لک میں اس ٹیکنالوجی کا ایک ورژن شامل کرے گا۔۔

Tags:

advanced chat gptartificialArtificial Intelligenceartificial intelligence recipechatchat aichat gptchat gpt how to usechat gpt in africachatgpt blocked in italygpt chathow to use chat gptintelligenza artificialeitaly banned chatbot chatgptitaly banned chatgptopen ai chatbot banned in italyopen ai chatbot chatgpt banned in italyopenai's chatgpt blocked in italywhy italy banned chatgpt?why italy blocked chatgpt?
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

مریخ پر انسانی زندگی کا آغاز رواں سال جون میں ہوگا

Next

مائگرین: عام سر درد سمجھی جانے والی بیماری، جو طبی ماہرین کے لیے بھی دردِ سر بنی ہوئی ہے!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme